Book Name:Nafarmani Ka Anjam

اسی ماحول نے ادنیٰ کواعلیٰ کر دیا دیکھو!             اندھیرا ہی اندھیرا تھا اُجالا کر دیا دیکھو!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّمنےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!                   جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

عقیقے کے بارے میں سنتیں اور آداب

فرمانِ آخری نبی ، رسول ہاشمیصَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم : لڑکا اپنے عقیقے میں گِروی ہے ساتویں دن اُس کی طرف سے جانور ذَبح کیا جائے اور اُس کا نام رکھا جائے اور سر مُونڈا جائے۔ ([2])

گِروی ہونے کا یہ مطلب بعض مُحَدِّثین نے یہ بیان فرمایا کہ بچے کی سلامتی ، اُس کی نشوو نما(پھلنا پُھولنا) اور اُس میں اچھے اَوصاف ہونا عقیقے کے ساتھ وابستہ ہیں۔ مدنی پھول : بچہ پیدا ہونے کے شکریہ میں جو جانور ذَبح کیا جاتا ہے اُس کو عقیقہ  کہتے ہیں


 

 



[1]...مشکوٰۃ ، کتابُ : الْاِیمان ، بابُ : الْاِعْتِصَام ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔

[2]...ترمذی ، کتاب الاضاحی ، باب من العقیقۃ ، صفحہ : 389 ، حدیث : 1522 ۔