Book Name:Nafarmani Ka Anjam

ثبوت نہیں* عقیقے کا جانور اُنھیں شرائط کے ساتھ ہونا چاہیے جیسا قربانی کے لیے ہوتا ہے۔ اُس کا گوشت فقرا اور عزیز و قریب دوست و اَحباب کو کچا تقسیم کر دیا جائے یا پکا کر دیا جائے یا اُن کو بطورِ ضیافت و دعوت کھلایا جائے یہ سب صورَتیں جائز ہیں*(عقیقے کا گوشت) چیل ، کووں کو کھلانا کوئی معنیٰ نہیں رکھتا ، یہ(یعنی چیل ، کوے) فاسق ہیں۔ ([1])

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد : 3 ، حصہ : 16 ، اور شیخ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتْہُمُ الْعَالِیَهکا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے ، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔

اُلفتِ مصطفےٰ اور خوفِ خدا                         چاہئے گر تمہیں قافلے میں چلو

گر مدینے کا غم چاہئے چَشمِ نَم                        لینے  یہ  نعمتیں  قافلے  میں  چلو([2])

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔  

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے

6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ


 

 



[1]...550سنتیں اور آداب ، صفحہ : 59-63ملتقطاً۔

[2]...وسائل بخشش ، صفحہ : 669۔