Book Name:Nafarmani Ka Anjam

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات)  یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔ ([1])

(2)تمام گُناہ مُعاف

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ

حضرتِ انس رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ سے روایت ہے کہ تاجدارِمدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو شَخْص  یہ دُرُودِ پاک پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اُس کے گُناہ مُعاف کردیئے جائیں گے ۔ ([2])

(3)رَحْمت کے ستّر(70) دروازے

صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

جویہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے اُس پر رَحْمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ ([3])

(4)چھ(6) لاکھ دُرُودشریف کاثواب

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍعَدَدَمَافِیْ عِلْمِ اللّٰہِصَلَاۃً دَآئِمَۃً  ۢبِدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہ

عَلّامہ اَحْمد صاوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِ بَعْض بُزرگوں سے نَقْل کرتے ہیں : اِس دُرُود شریف کو ایک


 

 



[1]...اَفْضَلُ الصَّلاۃ ، صفحہ : 151 ، خلاصۃً۔

[2]...اَفْضَلُ الصَّلاۃ ، صفحہ : 65۔

[3]...قَوْلُ البَدِیْع ، باب ثانی ، صفحہ : 277۔