Book Name:Nafarmani Ka Anjam

اس آیتِ کریمہ میں بتایا گیا کہ بنی اسرائیل نے نافرمانی کی ، وہ لوگ گُنَاہوں میں حد سے بڑھے ، اللہ پاک کی حُدُود کو توڑا تو حضرت داؤد اور حضرت عیسیٰ عَلَیْهمَاالسَّلَام  نے ان پر لعنت فرمائی۔ لہٰذا وہ لوگ عذاب میں گرفتار ہوئے۔ معلوم ہوا؛ اللہ پاک کی نافرمانی لعنت برسنے کا سبب ہے۔

نافرمان پر اللہ پاک کی لعنت

حضرت وَہب رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه سے روایت ہے ، اللہ پاک نے انبیائے بنی اسرائیل میں سے کسی نبی عَلَیْهِ السَّلَام کی طرف وحی فرمائی : بندہ جب میری اطاعت کرتا ہے تو میں اس سے راضی ہو جاتا ہوں اور جب میں  اس سے راضی ہو جاتا ہوں تو اسے برکتیں عطا فرماتا ہوں۔ جب بندہ میری نافرمانی کرتا ہے تو میں اس سے ناراض ہو جاتا ہوں اور جب میں اس سے ناراض ہو جاتا ہوں تو اس پر لعنت برساتا ہوں اور میری لعنت اس کی 7 پشتوں تک پہنچتی ہے۔ ([1])

گر تُو ناراض ہوا میری ہلاکت ہوگی                 ہائے! میں نارِجَہنَّم میں جلوں گا یاربّ!

عَفو کر اور سدا کے لئے راضی ہوجا                 گر کرم کر دے تَو جنّت میں رہوں گا یاربّ! ([2])

کتنی قومیں تھیں جو تباہ کر دی گئیں...!!

 آہ! * جو اللہ پاک کی نافرمانی کرتے ہیں * گُنَاہوں پر اَڑتے اور اپنے گُنَاہوں کو اچھا دکھانے کے لئے طرح طرح کے بہانے  گھڑتے ہیں * سُود کو منافع (یعنی Profit)کہہ دیں گے * بےحیائی کو جِدَّت کا نام دے دیں گے * بےپردگی کو فیشن (fashion)کا نام دے


 

 



[1]...جہنم میں لے جانے والے اعمال ، جلد : 1 ، صفحہ : 64۔

[2]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 85ملتقطاً۔