Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : بے شک روزِ قیامت لوگوں میں میرے قریب تَر وہ ہو گا جس نے دُنیا میں مجھ پر زیادہ درود پڑھے ہوں گے۔ ([1])
عبادت میں ، ریاضت میں ، درودوں میں ، تلاوت میں
اِلٰہی! دیدے لذّت ، ماہِ رمضان آنے والا ہے([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیّات اَعْمَال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔ ([3])
پیارے اسلامی بھائیو! اچھی نیت اَفْضَل ترین عَمَل ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں۔ نیت کیجئے : * نگاہیں نیچی کئے تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا * عِلْمِ دین کی تعظیم کی خاطر جتنی دیر ہو سکا دو زانو (یعنی نماز میں اَلتَّحِیَّات پڑھتے وقت جیسے بیٹھتےہیں ، ایسے) بیٹھوں گا * ضرورتاً سِمَٹ ، سرک کر دوسروں کے لئے جگہ کشادہ کروں گا * دھکا وغیرہ لگا تو