Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren

جائے گی ، پھر اس نوجوان کو ایک ہزار سال کے بعد ربِّ قَہَّار کی بارگاہ میں پیش کر دیا جائے گا ، اللہ پاک عذاب کے فرشتوں کو حکم دے گا کہ اسے مُنْہ کے بَل جہنم میں ڈال دو! حضرت جبریلِ امین  عَلَیْہِ السَّلَام  کا یہ بیان سُن کر حضورِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا : اے جبریل ( عَلَیْہِ السَّلَام )! یہ کون ہو گا؟ عرض کیا : یارسولَ اللہ   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  !یہ آپ کا ایک امتی ہو گا ۔ فرمایا : اس کا گناہ کیا ہو گا ؟ عرض کیا : یارسولَ اللہ   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ! یہ وہ بد نصیب ہے ، جس کی زندگی میں رمضان المبارک تو تشریف لایا مگر تَوبہ و اِسْتِغْفَار کی بجائے ماہِ رمضان کو گُنَاہوں میں گزاردیا ۔ ([1])

اللہ کی پناہ! اللہ کی پناہ!  اے عاشقانِ مہِ رمضان!  غور تو کیجئے! رمضان المبارک میں گُنَاہ کر کے اس مقدّس مہینے کی بےحرمتی  کرنا کتنا نقصان دِہ ہے...! رمضان المبارک کی بےحرمتی کرنے والے اس سے عبرت لیں ، ذرا سوچیں تو سہی...! ہم کب تک اس دنیا میں زندہ رہیں گے؟

ایک دن مرنا ہے آخر موت ہے                  کر لے جو کرنا ہے آخر موت ہے

ایک دن مَلَکُ الْمَوْت حضرت عزرائیل  عَلَیْہِ السَّلَام  تشریف لائیں گے ، ہمارا مال ، ہماری دولت ،  ہمارے رشتہ دار(Relatives) ، ہماری اَوْلاد ، دوست احباب ، کچھ بھی کام نہیں آئے گا ، سب دیکھتے رہ جائیں گے ،  آہ! ہمارے جسم سے رُوح نکال لی جائے گی ، پھر غَسَّال کو بلا لیا جائے گا ، کفن پہنا دیا جائے گا ، آہ! صد کروڑ آہ! پھر دیکھتے ہی دیکھتے نمازِ جنازہ ادا کر کے ہمیں اندھیری قبر میں اتار دیا جائے گا اللہ نہ کرے! اللہ نہ کرے! اگر ہم نے ماہِ رمضان کی راتیں گُنَاہوں میں گزار کر فضولیات میں مشغول رہ کر رمضان المبارک کی


 

 



[1]... بستان الواعظین ، صفحہ : 188 ۔