Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren

ہے لاکھ لاکھ ترا شکر پھر دیا رمضان                 کرم سے ذوقِ عبادت بھی ہو عطا یارَبّ! ([1])

ماہِ رمضان کے تین اوقات کی خصوصی حفاظت کیجئے!

 اے عاشقانِ رسول ! ماہِ رمضان المبارک کے بالخصوص 3 اَوْقات وہ ہیں ، جن میں عُمُوماً غفلت دیکھنے کو ملتی ہے ، یعنی جو لوگ روزے رکھتے ہیں ، عبادت کرتے ہیں ، پُوری تراویح پڑھتے ہیں ، تِلاوت بھی کرتے ہیں ، اُن کی بھی ایک تعداد ہے جو اِن 3 اَوْقات کو غفلت میں گزار دیتی ہے : (1) : افطار کا وقت : یہ وقت دُعا کی قبولیت کا وقت ہے لیکن چونکہ سارا دن روزہ رکھا ہوتا ہے ، اس وقت جسمانی طَور پر کمزوری(Weakness) محسوس ہو رہی ہوتی ہے ، شاید اس لئے دُعائیں مانگنے اور ذِکْرو اَذْکار وغیرہ سے غفلت ہو جاتی ہے۔ (2) : مغرب سے عشاء تک کا وقت : یہ وقت بھی عموماً غفلت کی نذر ہو جاتا ہے ، افطاری کی ہوتی ہے ،  بعض لوگ تَو افطاری میں بہت زیادہ کھا لیتے ہیں  تو سُستی چھاجاتی ہے (3) : اسی طرح فجر کے بعد کا وقت : اس وقت عُمُوماً نیند کا غلبہ ہوتا ہے ، لوگوں کی ایک تعداد ہے جو فجر پڑھتے ہی سو جاتے ہیں حالانکہ یہ وقت بہت قیمتی ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے اللہ پاک سے دعا کی کہ  یا اللہ پاک! میری امت کے لیے صبح کے وقت میں برکت رکھ دے۔ ([2])  

عمومی غفلت کے اَوْقات میں عبادت کے فضائل

بہر حال! پُورا ماہِ رمضان ہی سُستی(Laziness) اور غفلت سے بچنا ہے ، بالخصوص


 

 



[1]... وسائل فردوس ، صفحہ : 26۔

[2]...  ترمذی ، کتاب البیوع ، باب ماجاء فی التبکیر بالتجارۃ ، صفحہ : 316 ، حدیث : 1212۔