Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren

ماہِ رمضان میں عمومی غفلت کے اَوْقات سے  کیسے بچیں ؟

سُبْحٰنَ اللہ! معلوم ہوا وہ اَوْقات  جب عموماً لوگ غفلت کا شِکار ہوتے ہیں ، اس وقت عِبَادت کرنا زیادہ پسندیدہ ہے۔ لہٰذا رمضان المبارک میں عموماً غفلت میں گزرنے والے اَوْقات میں بطورِ خاص نیکیوں کا جدوَل(Schedule) بنانا چاہئے۔ عصر کے بعد شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت  دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ  مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں جو افطار تک چلتا ہے ، ہو سکے تو عَصر کی نماز باجماعت ادا کرنے کے بعد اِفطار تک مدنی چینل پر دیکھتے رہئے ، بہت سارے لوگ عصر کے بعد کام کاج سے فارِغ ہو کر گھر آرہے ہوتے ہیں ، انہیں چاہئے کہ راستے میں خواہ گاڑی چلا رہے ہوں تو بھی زبان سے ذِکْرُ اللہ کرتے رہیں ، درودِ پاک پڑھتے رہیں اور بالخصوص جب افطار کا وقت ہوتا ہے ، اس سے چند منٹ پہلے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اپنے لئے ، اپنے اَہْلِ خانہ کے لئے ، والدین کے لئے ، اساتذہ کے لئے ، پیر و مرشد کے لئے بلکہ تمام مسلمانوں کے لئے دُعائیں مانگئے ، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکتیں نصیب ہوں گی۔

مغرب کی نماز باجماعت ادا کرنے کے بعد اَوَّابین کے 6 نوافِل ادا کیجئے  مغرب کے بعد مدنی چینل پر بہت اچھے اچھے پروگرام(Program) آتے ہیں ، اس وقت مدنی چینل دیکھنے کا جدول بنا لیجئے! تراویح کے بعد براہ راست(Live) مدنی مذاکرے  کا سلسلہ ہوتا ہے ، اس میں بھی شرکت کیجئے!  نماز فجر کے بعد تِلاوت کیجئے ، اوراد و وظائِف پڑھ لیجئے۔ پھر سُورج طُلُوع ہو جانے کے  تقریباً 20 منٹ بعد اشراق وچاشت کے نوافِل