Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren

اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کو تلاوتِ قرآن پر استقامت مل جائے گی جو صدقہ و خیرات کی عادَت بنانا چاہتا ہے ، وہ ماہِ رمضان المبارک میں  خوش دِلی سے خوب صدقہ و خیرات کرے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کو پورا سال صدقہ و خیرات کرنے پر استقامت ملتی رہے گی جو نوافِل کی کثرت پر استقامت چاہتا ہے ، پورا ماہِ رمضان  استقامت کے ساتھ نوافل ادا کرے ،  نوافِل کی کثرت اس کی عادَت کا حِصّہ بن جائے گی۔ الغرض جو بندہ جس نیکی پر استقامت حاصل کرنا چاہتا ہے ، وہ ماہِ رمضان میں پابندی کے ساتھ وہ نیکی کرے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اللہ پاک ماہِ رمضان کی برکت سے اس نیکی پر استقامت عطا فرما دے  گا۔  

پیارے اسلامی بھائیو!  شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنت  دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ  نےنیک بننے کا ایک خوبصورت نسخہ عطا فرمایا ہے : 72 نیک اعمال۔ یہ اسلامی بھائیوں کے لئے ہیں ، اسلامی بہنوں کے لئے 63 ہیں ، جامعۃ المدینہ کے طلبا کے لئے 92  ہیں۔ زہے نصیب! ہم    ماہِ رمضان میں ان نیک اعمال  کو مضبوطی سے تھام لیں ، نیک اعمال کا رسالہ حاصِل کریں ، اسے پڑھیں اور اسے سامنے رکھ کر اس کے مطابق   ماہِ رمضان کا پورا جدول کاغذ پر لکھ  لیں۔ الحمد للہ!  اِن نیک اعمال میں سب کچھ ہی ہے پانچوں نمازیں باجماعت  ادا کر نے کا عمل بھی ہےاس میں تہجد بھی ہے اشراق و چاشت بھی ہے اَوَّابین بھی ہے اس میں تلاوت ِ قرآن بھی ہے  والدین کی خدمت بھی ہے اس میں علم دین سیکھنے  کا نیک عَمَل بھی ہے۔ اگر ہم ان 72 نیک اَعْمال کو مضبوط  تھام لیں  اور ماہِ رمضان  المبارک میں  یکم رمضان سے لے کر رمضان کی آخری تاریخ تک پابندی کے ساتھ اس کے مطابق  بنائے ہوئے جدول پر عمل کرتے رہیں ، پابندی کے ساتھ نیک اعمال کا رسالہ پُر (Fill)بھی  کرتے رہیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اللہ کے فضل سے ، ماہِ رمضان  کی برکت سے ان نیک اعمال پر استقامت