Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren
نصیب ہو جائے گی اور اگر ان نیک اعمال پر استقامت نصیب ہو گئی تو یقین کیجئے! ہمارے وارے ہی نیارے ہو جائیں گے * ہمارے کردار(Character) میں نکھار آجائے گا * عبادات کا ذوق بڑھ جائے گا * اللہ پاک کی محبت نصیب ہو گی * عشقِ رسول میں اضافہ ہوگا * دل کا زنگ اترے گا اور دل نور سے چمک جائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
رمضان المبارک کی 5 خصوصی عبادات
پیارے اسلامی بھائیو! حکیم الامت ، مفتی احمدیار خان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : رمضان المبارک کی 5خصوصی عبادات ہیں : (1) : روزہ (2) : تراویح (3) : تِلاوتِ قرآن (4) : شبِ قدر کی عبادت (5) : اور اعتکاف۔([1])
ویسے تو عام دِنوں میں بھی نفل روزے رکھے جاتے ہیں لیکن رمضان المبارک کے روزے اللہ پاک نے فرض فرمائے ہیں۔ قرآن کریم میں ہے :
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۱۸۳)
(پارہ : 2 ، سورۂ بقرہ : 183)
ترجمۂ کنز الایمان : اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے۔
امام نخعی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : رمضان المبارک کا ایک روزہ اس کے علاوہ دِنوں میں ایک ہزار روزوں سے افضل ہے۔ ([2])