Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren

روزہ سیراب کر دے گا

حضرت عبدالرحمن بن سَمُرَہ  رَضِیَ اللہُ عنہ  صحابئ رسول ہیں ،  آپ نے ایک طویل حدیث پاک روایت کی ہے ، اس حدیثِ پاک میں حضورِ اکرم ، نورِ مجسم  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کے ایک خواب کا ذکر ہے (انبیاء کرام  علیہمُ السَّلام   کے خواب بھی وحی ہوتے ہیں) ، اس حدیثِ پاک میں یہ بھی ہے ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا : میں نے اپنے ایک امتی کو دیکھا ، وہ پیاس سے نڈھال تھا ،  جب بھی وہ حوض پر پانی پینے کے لئے آتا تو اسے روک دیا جاتا تھا ، وہ شخص اسی حالت میں تھا  کہ (اس کے نصیب چمکے ، اس پر کرم ہوا) اس  نے ماہِ رمضان المبارک کے جو روزے رکھے تھے ، ان میں سے ایک روزہ اس کے پاس آیا اور اس پیاسے شخص کو پکڑا حوض پر لے گیا اور اسے پانی پِلا کر سیراب کر دیا۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو!  روزے کی کیسی برکتیں ہیں؟ مسلمانوں کی ایک تعداد ہے جو رمضان المبارک کے روزے نہیں رکھتے ، کوئی موسَم کا بہانہ بناتا ہے کہ گرمی بہت ہے ، اس لئے روزے رکھے نہیں جاتے ، کسی کو کمانے کی فِکْر ہے ، کوئی کہتا ہے : رِزْق حلال بھی تو عبادت ہے ، روزہ رکھ لیں گے تو کام نہیں ہو پائے گا ، کام نہیں ہو گا تو بچوں کو کہاں سے کھلائیں گے؟ وغیرہ وغیرہ۔ آج دِل کی تسلی کے لئے شاید یہ بہانے کام کر رہے ہوں گے مگر روزِ قیامت کیا بنے گا؟ روز قیامت حشر کے میدان میں کیسی گرمی ہو گی! سورج سوا میل پر


 

 



[1]...  لطائف المعارف ، وظائف شہررمضان المعظم  ، صفحہ : 218۔