Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren
صبر کروں گا * گُھورنے ، جھڑکنے ، الجھنے سے بچوں گا * بیان کے بعد خود آگے بڑھ کر سلام کروں گا * ہاتھ ملاؤں گا * اور نیکی کی دعوت پیش کروں گا۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! اَلحمدُ لِلّٰہ!ایک مرتبہ پھر ماہِ غُفْرَان ، ماہِ نُزولِ قرآن ، ربَّ کے مہمان ، ماہِ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ کچھ ہی دِن بعد اعلان ہو گا : مبارک ہو ماہِ رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے۔ یہ اعلان سنتے ہی * عاشقانِ رمضان کے دل خوشی سے جھوم اُٹھیں گے * چہروں پر تازگی (Freshness)آ جائے گی * مسجدوں کی رونق بڑھ جائے گی * تراویح کا سلسلہ * فرض نمازیں * کوئی نوافل کی کثرت کر رہا ہو گا * کوئی تلاوتِ قرآن کی سَعَادت پا رہا ہو گا * سحر و افطار کی رونقیں ہوں گی * اور اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! زندگی کا لُطْف دوبالاہو رہا ہو گا۔
خُدا کی ہے عنایت ماہِ رمضان آنے والا ہے ہوئی مولیٰ کی رحمت ، ماہِ رمضان آنے والا ہے
مہِ رمضاں ، مہِ غفراں ، مہِ سُبْحاں ، مہِ رحماں کھلیں گے بابِ جنّت ، ماہِ رمضان آنے والا ہے
مساجِد ہوں گی پھر آباد ، شیطاں جل مرے ناشاد ملے مؤمن کو فرحت ، ماہِ رمضان آنے والا ہے
خُوشی سے جھومتا ہے دِل ، مچی ہے قلب میں ہلچل مِلی عاشق کو فرحت ، ماہِ رمضان آنے والا ہے([1])
ماہِ رمضان تمام مہینوں کا سردار ہے
اللہ پاک کے فضل سے ماہِ رمضان بہت ہی برکتوں اور عظمتوں والا مہینا ہے ، جانِ کائنات ، فخرِ موجودات صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : سَیِّدُ الشُّہُوْرِ شَہْرُ رَمَضَان ماہِ رمضان مہینوں کا سردار ہے ۔ ([2])