Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren

رہ کر آگ برسا رہا ہوگا ، تانبے(Copper)  کی دہکتی ہوئی زمین ہوگی ، دماغ کھول رہے ہوں گے ، پسینہ بہہ رہا ہو گا ،  کسی کے گھٹنوں تک پسینہ ہوگا ، کسی کی پیٹھ تک پسینہ ہوگا ، کوئی سینے تک اپنے ہی پسینے میں ڈوبا ہوا ہوگا اور کوئی تو اپنے ہی پسینے میں غوطے کھا رہا ہو گا ، اس شدَّت کی گرمی میں روزے داروں کے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! مزے ہی مزے ہوں گے۔

میدانِ محشر میں روزہ داروں کے مزے ہوں گے

حضرت انس بن مالک  رَضِیَ اللہُ عنہ  سے روایت ہے ، غیب جاننے والے نبی ، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا : روزِ قیامت روزہ داروں کے منہ سے مشک کی خوشبوآرہی ہوگی ، ان کے لیے عرش کے سائے میں ایک دسترخوان لگا دیا جائے گا ، روزہ دار اس دسترخوان سے کھا پی رہے ہوں گے جب کہ لوگ حساب کتاب کی مشقت میں مبتلا ہوں گے۔ ([1])

تراویح اور نمازوں میں کمی ہو گی نہ روزوں میں    کرو مل کر یہ نیّت ماہِ رمضان آنے والا ہے

نبی کے عشق میں روؤں ، مدینے کے لئے تڑپوں     خُدا دے سوز و رِقَّت ماہِ رمضان آنے والا ہے

رہوں قائِم میں توبہ پر ، خُدایا فضل ایسا کر           گُنَاہوں سے دے نفرت ماہِ رمضان آنے والا ہے

(2) : تراویح کے فضائل

رمضان المبارک کی دوسری اہم عبادت ،  جو رمضان المبارک ہی میں کی جاتی ہے ،  وہ ہے : نمازِ تراویح۔ رمضان المبارک میں تراویح پڑھنا سنت مؤکدہ ہے۔ ([2]) شُعَبُ الْاِیْمان کی روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا : جو بندہ ماہِ رمضان کی رات میں نماز پڑھتا ہے ، اللہ پاک اس کے ہر سجدے کے بدلے اس کے لیے


 

 



[1]...  لطائف المعارف ، وظائف شہررمضان المعظم  ، صفحہ : 218۔

[2]...  رد المحتار ، کتاب الصلاۃ ، باب الوتر والنوافل ، مبحث صلاۃ التراویح ، جلد : 2 ، صفحہ : 596۔