Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren

1500نیکیاں لکھتا ہے اور اس کے لیے جنت میں سرخ یاقوت کا گھر بناتا ہے ، مزید فرمایا : بندہ رمضان المبارک میں رات کے وقت یا دِن میں جب بھی سجدہ کرتاہے ، اس کے ہر سجدے کے بدلے جنت میں ایک ایسا درخت لگایا جاتا ہے کہ اس کے سائے میں گھوڑے سوار 500سال تک چلتا رہے۔ ([1])

 سُبْحٰنَ اللہ!  اللہ پاک کی رحمت کے قربان جائیے! رمضان المبارک میں صرف ایک سجدہ کرنے پر 1500 نیکیاں ملتی ہیں ، جنت میں سرخ یاقوت کا گھر بنایا جاتا ہے اور جنّت میں اتنا بڑا درخت لگایا جاتا ہے کہ گھوڑے سوار 500سال تک اس کے سائے میں چلتا رہے۔ اس سے وہ لوگ سبق حاصِل کریں جو مَعَاذَ اللہ! نمازِ تراویح نہیں پڑھتے یا پڑھتے ہیں تو 20 پُوری نہیں پڑھتے۔ غَور کیجئے! نمازِ تراویح کی 20 رکعتوں میں کل 40 سجدے ہیں ، یعنی جو 20 رکعت تراویح پڑھے تو اللہ پاک کی رحمت سے اُمِّید ہے کہ اسے 60 ہزار نیکیاں ملیں گی ، جنّت میں 40 درخت لگیں گے اور 40 جنتی محلَّات عطا ہوں گے ، یہ ابھی صِرْف سجدوں کی نیکیاں ہیں ، قیام ، رکوع اور نمازِ تراویح میں قرآنِ کریم سننے ، اتنی دیر مسجد میں رہنے وغیرہ کا ثواب اس کے عِلاوہ ہے۔ جو نادان 8 رکعت تراویح پڑھ کر گھروں کو چلے جاتے ہیں ، وہ گویا 36 ہزار نیکیوں اور 24 جنتی درختوں سے محروم رہتے ہیں اور جو 12 رکعت پڑھ کر تھک جاتے ہیں ، وہ 24 ہزار نیکیوں اور 16 جنتی درختوں سے محروم رہتےہیں ، یہ ابھی حدیثِ پاک میں بیان کی گئی تعداد کے مُطَابِق ظاہری گنتی ہے ، رحمتِ الٰہی کی وُسْعت پر نگاہ رکھی جائے تو پوری 20 رکعت نمازِ تراویح پڑھنے والوں کی خوش نصیبی اور ادھوری تراویح پڑھ کر لوٹ جانے والوں کی محرومیوں کا اندازہ لگانا ممکن ہی نہیں ہے۔


 

 



[1]...  شعب الایمان ، باب فی الصیام ، جلد : 3 ، صفحہ : 314 ، حدیث : 3635۔