Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren

بھائیو! بہنو! کرو سب نیکیوں پر نیکیاں             پڑ گئے دوزَخ پہ تالے ، قید میں شیطان ہے

بھائیو! بہنو! گُنَاہوں سے سبھی توبہ کرو              خُلد کے دَر کھل گئے ہیں داخِلہ آسان ہے([1])

(3) : تلاوتِ قرآن

رمضان المبارک کی تیسری اہم عبادت ہے : تلاوتِ قرآن۔ ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   رمضان المبارک میں کثرت سے تلاوت فرمایا کرتے تھے ، حضرت جبریلِ امین  عَلَیْہِ السَّلَام  حاضرِ خدمت ہوتے ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   فرشتوں کے سردار حضرت جبریلِ امین  عَلَیْہِ السَّلَام  کے ساتھ قرآن کریم کا دور کیا کرتے تھے۔  

رمضان المبارک میں کثرت سے تلاوت کرنے والے

اسی طرح ہمارے بزرگانِ دین ، اللہ پاک کے نیک بندے بھی عام دِنوں میں تو تِلاوت کیا ہی کرتے تھے ، رمضان المبارک میں ان کا شوقِ تلاوت مزید بڑھ جایا کرتا تھا ، بعض اولیائے کرام رمضان المبارک میں 3راتوں میں ایک  خَتْمِ پاک کیا کرتے تھے حضرت اَسْوَدْ  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  رمضان المبارک میں ہر 2 راتوں میں ایک مرتبہ قرآنِ کریم ختم کیا کرتے تھے  امام نخعی   رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کا معمول مبارک یوں تھا کہ آپ رمضان المبارک کے ابتدائی 20 دن ہر 3دن میں ایک مرتبہ خَتْمِ قرآن فرمایا کرتے اور آخری عشرے میں ہر 2راتوں میں ایک مرتبہ خَتْمِ پاک فرما لیا کرتے تھے حضرت قتادہ  رَضِیَ اللہُ عنہ  ہمیشہ (یعنی سال کے عام دنوں میں بھی ) 7 دن میں ایک خَتْمِ پاک کرتے لیکن رمضان المبارک آتا تو آپ کا شوقِ


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 706۔