Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren

اَقْوال ہیں ، زیادہ تَر عُلَما اس طرف ہیں کہ رمضان المبارک کی 27وِیں رات شبِ قدر ہوتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ پُورا ماہِ رمضان ہی غفلت سے بچیں ، بالخصوص آخری عشرے کی طاق راتوں میں تو ضرور بالضرور عبادت کیا کریں۔

بھائیو! بہنو! کرو سب نیکیوں پر نیکیاں             پڑ گئے دوزَخ پہ تالے ، قید میں شیطان ہے

بھائیو! بہنو! گُنَاہوں سے سبھی توبہ کرو              خُلد کے دَر کھل گئے ہیں داخِلہ آسان ہے([1])

(5) : اعتکاف

رمضان المبارک کی پانچویں اہم عبادت ہے : اِعْتکاف۔ رمضان المبارک میں آخری عشرے کا اعتکاف سُنَّتِ مُؤکَّدہ عَلَی الْکِفَایَہ ہے ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   سے پورے ماہِ رمضان کا اعتکاف کرنا بھی ثابت ہے اور آخری عشرے کا اعتکاف تو ہمارے آقا و مولیٰ ، تاجدارِ انبیا  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کو بہت محبوب تھا ، آپ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   آخری عشرے کے اعتکاف کا بہت اہتمام فرماتے تھے۔ یہاں تک کہ ایک مرتبہ کسی سبب سے رمضان المبارک میں اعتکاف نہ ہو سکا تو آپ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے شوال میں اعتکاف فرمایا۔ ([2])

اعتکاف کے فضائِل

* اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا : جو اللہ پاک کی رضا و خوشنودی کے لئے ایک دِن کا اعتکاف کرے گا اللہ پاک اس کے اور جہنّم کے درمیان 3 خندقیں حائِل کر دے گا ، ہر خندق کی مَسَافت (یعنی دُوری) مشرق ومغرب کے فاصلے سے


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 706۔

[2]...  بخاری ، کتاب الاعتکاف ، باب الا عتکاف فی الشوال ،  صفحہ : 533 ، حدیث : 2041 ۔