Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren

بھی زیادہ ہے۔ ([1])* اُمُّ المُؤمِنِیْن حضرت عائشہ صدیقہ  رَضِیَ اللہُ عنہا سے روایت ہے : مَنْ اِعْتَکَفَ اِیْمَاناً وَ اِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب حاصِل کرنے کی نیت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔ ([2]) * ایک حدیثِ پاک میں فرمایا : جس نے رمضان المباک میں 10 دِن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے 2 حج اور 2 عمرے کئے۔ ([3])

اجتماعی سُنَّت اعتکاف کی ترغیب

اے عاشقانِ رسول! اعتکافپرانی عبادت ہے ، پچھلی اُمَّتوں میں بھی اعتکاف کی عبادت  موجود تھی۔ 2022ء  کے رمضان  المبارک  میں دعوتِ اسلامی اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! پورے ماہ کا 63 مقامات پر اور آخری عشرے کا 13500 سے زائد مقامات پر اعتکاف کروانے کا عزم  رکھتی ہے ۔ آپ بھی پُورا ماہِ رمضان یا کم از کم آخری عشرے کے اجتماعی اعتکاف کی نیت کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ماہِ رمضان المبارک میں گُنَاہوں سے بچنے ، نیکیاں کرنے ، نفل عبادات کا شوق بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت سارا عِلْمِ دین بھی سیکھنے کو ملے گا ، اعتکاف کے حوالے سے معلومات کے لئے  اس نمبر پر رابطہ کیجئے : 0311.1021226 آئیے! ترغیب کے لئے اجتماعی اعتکاف کی ایک مدنی بہار سنتے ہیں :

گناہوں بھری زِندگی میں بہار آگئی

ڈیرہ اللہ یار (صُوبہ بلوچستان ، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : میں


 

 



[1]...شُعَبُ الْاِیْمَان ، باب : فی الاعتکاف ، جلد : 3 ، صفحہ : 425 ، حدیث : 3965۔

[2]...جَامِع صغِیر ، صفحہ : 516 ، حدیث : 8480۔

[3]...جَامِع صغِیر ، صفحہ : 516 ، حدیث : 8479۔