Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren

پہلے گُنَاہوں کی دلدل میں غرق تھا ، فلمیں دیکھنا اور بدنگاہی وغیرہ میرے پسندیدہ مشغلے تھے ، ایک مرتبہ ایک عاشِقِ رسول اسلامی بھائی سے میری ملاقات ہوئی ، انہوں نے بڑے پیار بھرے  انداز میں مجھے اجتماعی سُنّت اعتکاف میں شرکت کی دعوت دی ، ان کا حکمت بھرا اور پیارا انداز دیکھ کر میرا دِل چوٹ کھا گیا اور میں رمضان المبارک میں اجتماعی اعتکاف میں شرکت کے لئے فیضانِ مدینہ پہنچ گیا۔ دورانِ اعتکاف مبلغین اسلامی بھائیوں کے سُنّتوں بھرے بیانات ، پُرسوز مناجات اور رِقَّت انگیز دُعاؤں سے میرے دِل کی دُنیا بدل گئی ، میں نے پچھلے گُنَاہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ دینی ماحول سے وابستہ ہو گیا ، اس کی برکت سے میرے کردار اور گفتار میں مثبت تبدیلیاں (Positive Changes)آنے لگیں ، میں  نے عمامے شریف کا تاج بھی سجا لیا ، سُنّت کے مطابق داڑھی شریف بھی رکھ لی اور الحمد للہ! نمازوں کا پابند بھی بَن گیا۔

آئیں گی سُنتیں ، جائیں گی شامتیں                 مدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

تم سدھر جاؤ گے ، پاؤ گے برکتیں                  مدنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مدنی عطیات (Donation)میں حِصَّہ ڈالئے...!

پیارے اسلامی بھائیو!  الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے دعوتِ اسلامی کے تحت صِرْف پاکستان میں  909 جامعاتُ المدینہ (بوائِز اینڈ گرلز) قائِم ہیں ، جہاں درسِ نظامی (یعنی عالِم  و عالمہ کورس) کروایا جاتا ہے ، جامعاتُ المدینہ میں پڑھنے والوں اور پڑھنے والیوں کی کُل