Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren

تعداد تقریباً  71 ہزار687ہے ، اب تک  15 ہزار 611 اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے جامعۃ المدینہ سے درسِ نظامی (یعنی عالِم  و عالمہ کورس) مکمل کرنے کی سَعَادت حاصِل کی اسی طرح پاکستان بھر میں 4 ہزار 707 مدارسُ المدینہ (بوائز اینڈ گرلز) قائِم ہیں ، جہاں بچوں اور بچیوں کو قرآنِ کریم حِفْظ و ناظِرہ کی مفت تعلیم دی جاتی ہے ، ان مدارس المدینہ میں پڑھنے والوں اور والیوں کی کل تعداد تقریباً 2 لاکھ 12 ہزار 692 ہے ، اب تک مدرسۃ المدینہ سےتقریباً  4 لاکھ 39 ہزار 940 بچے اور بچیاں قرآنِ کریم حِفْظ و ناظرہ کی تعلیم حاصِل کر چکے ہیں  پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر تقریباً 32 ہزار 359 مدرسۃُ المدینہ بالغان بھی چَل رہے ہیں ، جن میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو درست تجوید و قراءَت کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھایا جاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ وُضُو ، غسل اور نماز وغیرہ کے احکام و مسائِل سکھائے جاتے ہیں جدید  ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے عِلْمِ دین کا فیضان عام کرنے کے لئے فیضان آن لائِن اکیڈمی (بوائز اینڈ گرلز) کی اب تک کل 45 برانچز قائِم ہو چکی ہیں ، الحمد للہ! فیضان آن لائِن اکیڈمی کے ذریعے تقریباً 21 ہزار 809 اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں عِلْمِ دین سیکھنے کی سعادت حاصِل کر رہے ہیں دعوتِ اسلامی کا ایک بہت اہم ڈیپارٹمنٹ FGRF  بھی ہے * اس ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہر ماہ لاکھوں افراد میں تیار کھانا تقسیم کیا جاتا ہے * اب تک تقریباً 1 کروڑ سے زائد افراد کی امداد تیار کھانے ، راشن اور نقد رقم کی صُورت میں کی جا چکی ہے * خشک سالی کے شکار کئی شہروں میں 1400 سے زائد مقامات پر پانی کے کنوؤں / بورنگ / سولر اور ہینڈ پمپ وغیرہ کے ذریعہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا چکا ہے * وطنِ عزیز پاکستان کو