Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren

سرسبز و شاداب بنانے کے لئے گرین پاکستان شجر کاری مہم (Tree Planting Campaign )کے تحت گزشتہ سیزن (اگست 2021ء) تک تقریباً 20 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ، جن کی دیکھ بھال کا سلسلہ بھی جاری ہے * ہر سال رمضان المبارک میں لاکھوں مستحق افراد میں راشن بھی تقسیم کیا جاتا ہے * کرونا سے متاثر افراد میں راشن اور کروڑوں روپے بحالی کے لئے خرچ کئے جا چکے ہیں * تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے اب تک تقریباً 50 ہزار سے زائد خون کی بوتلیں (Blood Bags) عطیہ کی جا چکی ہیں * جزوی معذُور بچوں کی بحالی کے لئے فیضان رِیْ هَیْبلِی ٹَیْشن سنٹر (Faizan Rehabilitation Center) کا قیام عمل میں آ چکا ہے * ایک کیمپس شروع بھی ہو چکا ، دیگر پر کام جاری ہے  اور* 2000 سے زائد بچوں کی رجسٹریشن بھی ہو چکی ہے۔  

ہر صاحبِ عقل سمجھ سکتا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر دینی و فلاحی کام کرنے کے لئے لاکھوں بلکہ اربوں روپے کی ضرورت ہے ، رمضان المبارک کا مقدس و مبارک مہینا تشریف لا رہا ہے ، اپنی زکوٰۃ ، فطرہ اور دیگر عطیات دعوتِ اسلامی کو دیجئے اور نیکی کے اس کام میں حِصّہ ملائیے! اللہ پاک ہم سب کو دین و دُنیا کی بھلائیاں نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم