Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren

نےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!                   جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

عمامے کی سنتیں اور آداب

فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  : عمامے کے ساتھ 2 رکعت نماز بغیر عمامے کی 70 رکعتوں سے افضل ہے۔ ([2])

 بہارِ شریعت جلد  3 صفحہ : 660 پر ہے : عمامہ کھڑے ہو کر باندھے اور پاجامہ بیٹھ کر پہنے ، جس نے اس کا اُلٹ کیا (یعنی عمامہ بیٹھ کر باندھا اور پاجامہ کھڑے ہو کر پہنا )وہ ایسے مرض میں مبتلا ہو گا جس کی دوا نہیں (یعنی طبیبوں کو دوا کا علم نہیں)  عمامہ باندھنے سے پہلے رُک جایئے اور اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ورنہ ایک بھی اچھی نیت نہ ہوئی تو ثواب نہیں ملے گا۔ مثلاً یہ نیتیں کر لیجئے : * قبلہ رُو * کھڑے کھڑے * رضائے اِلٰہی کے لئے * سُنت پر عمل کرتے ہوئے عمامہ باندھ رہا ہوں   مناسب یہ ہے کہ عمامے کا پہلا پیچ سر کی سیدھی جانب جائے   اللہ پاک کے آخری رسول ، رسولِ مقبول  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کے مبارک عمامے کا شملہ عموماً پُشت (یعنی پیٹھ مبارک)کے پیچھے ہوتا تھا اور کبھی کبھی سیدھی جانب ، کبھی دونوں کندھوں کے درمیان دو شملے ہوتے ، الٹی جانب شملہ لٹکانا خلافِ سُنت ہے  عمامے کے شملے کی مقدا ر کم از کم 4 اُنگل اور  زیادہ سے زیادہ (آدھی پیٹھ تک یعنی


 

 



[1]...مشکوٰۃ ، کتابُ : الْاِیمان ، بابُ : الْاِعْتِصَام ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔

[2]... مسند فردوس ، جلد : 2 ، صفحہ : 265 ، حدیث : 3233۔