Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren

تقریباً)ایک ہاتھ (بیچ کی انگلی کے سرے سے لے کر کہنی تک کا ناپ ایک ہاتھ کہلاتا ہے)  عمامہ قبلہ  رُو کھڑے کھڑے باندھئے ، “ مراٰت شریف “ میں ہے : عمامہ کھڑے ہو کر باندھنا سنت ہے مسجد میں باندھے یا کہیں اور    عمامے میں  سنّت یہ ہے کہ ڈھائی گز سے کم نہ ہو ، نہ چھ گز سے  زیادہ اور اس کی بندِش گنبد نُما ہو  چھوٹا رومال جس سے صرف دو ایک پیچ آسکیں  لپیٹنا مکروہ ہےعمامے کو جب از سرِ نو (یعنی نئے سرے سے )باندھنا ہو تو جس طرح لپیٹا ہے اسی طرح کھولے اور یک بارگی زمین پر نہ پھینک دے ، اگر ضرورتاً اُتارا اور دوبارہ باندھنے کی نیّت ہوئی تو ایک ایک پیچ کھولنے پر ایک ایک گُناہ مٹایا جا ئے گا۔ ([1])

مختلف سنتیں  سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کیبہارِ شریعت جلد : 3 سے حِصّہ 16 اور شیخِ طریقت ، امیر اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی  دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ   کا 91 صفحات کا رسالہ 550سُنّتیں  اور آداب خرید فرمایئے  اور پڑھیئے ۔ سنتیں سیکھنے کا  ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافِلوں  میں  عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں  بھرا سفر بھی ہے۔

پاؤ گے بخششیں قافلے میں چلو                      جنّتیں بھی ملیں قافلے میں چلو

رزق کے در کھلیں ، قافلے میں چلو                 برکتیں بھی ملیں قافلے میں چلو

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔


 

 



[1]...550سُنّتیں  اور آداب ، صفحہ : 54 و 56 ۔