Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren

(2) : رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر پڑھنے کی دُعا

استقبالِ رمضان کے تعلق سے حضورِ اکرم ، نورِ مجسم  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کا یہ بھی معمول مبارک تھا کہ آپ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر یہ دُعا پڑھا کرتے تھے :

اَللّٰهُمَّ أَهِلَّهٗ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْاِيْمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْاِسْلَامِ وَالْعَافِيَةِ الْمُجَلَّلَةِ وَرَفْعِ الْاَسْقَامِ وَالْعَوْنِ عَلَى الصِّيَامِ وَالصَّلَاةِ وَتِلَاوَةِ الْقُرْآنِ اَللّٰهُمَّ سَلِّمْنَا لِرَمَضَانَ وَسَلِّمْهُ لَنَا وَتَسَلَّمْهُ مِنَّا حَتَّى يَخْرُجَ رَمَضَانُ وَقَدْ غَفَرْتَ لَنَا وَرَحِمْتَنَا وَعَفَوْتَ عَنَّا([1])

ترجمہ : اے اللہ پاک! اس چاند کو ہم پر امن ، ایمان ، سلامتی ، اسلام ، مکمل عافیت ، بیماریوں سے نجات ، روزوں ، نمازوں اور تلاوتِ قرآن پر مدد کا ذریعہ بنا۔  اے پیارے اللہ پاک!  رمضان المبارک کو ہمارے لئے سلامتی والا بنا ، ہماری جانِب سے اسے سلامت رکھ ، یہ مبارک مہینا ہم سے یُوں رخصت ہو کہ ہماری مغفرت ہو چکی ہو ، تیری رحمتیں ہمیں نصیب ہوں اورتیری طرف سے مُعَافی ہمارا مقدّر بن چکی ہو۔

اِلٰہی! عافیت دینا ، سلامت دِل عطا کرنا           عطا کر دے تُو صِحّت ، ماہِ رمضان آنے والا ہے([2])

(3) : پیارے آقا  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   خطبہ ارشاد فرماتے

استقبالِ رمضان کے تعلق سے ہمارے پیارےنبی ، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کا ایک معمول مبارک یہ بھی تھا کہ ماہِ رمضان کی آمد ہوتی تو آپ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  خطبہ ارشاد فرماتے ، جس میں رمضان  المبارک  کے فضائل  اور  برکات بیان فرمایا کرتے تھے۔


 

 



[1]... موسوعہ ابن ابی الدنیا ، فضائل شہر رمضان ، جلد : 1 ، صفحہ : 366 ، حدیث : 20۔

[2]... وسائِلِ فردوس ، صفحہ : 25۔