Book Name:Ramzan Mubarak Kesay Guzaren

سُبْحٰنَ اللہ! اے عاشقانِ رسول ! ماہِ رمضان المبارک کی بھی کیا نِرالی شان ہے!  رمضان المبارک کی تعظیم کی برکت سے اللہ پاک نے ایک مجوسی کو (آگ کی پوجا کرنے والے غیر مسلم کو) ایمان کی دولت بھی عطا فرما دی اور جنت میں داخلہ بھی نصیب فرما دیا۔ افسوس! ہمارے ہاں اب مسلمانوں کے دلوں سے بھی رمضان المبارک کا احترام کم ہوتا جا رہا ہے ، کتنے ایسے غافل ہیں جو بغیر شرعی مجبوری کے رمضان المبارک  کے اَوّل تو روزے نہیں رکھتے ، پھر چوری پر  سینہ زوری  یوں کرتے ہیں کہ روزہ داروں کے سامنے ہی کھاتے پیتے ہیں   سگریٹ کے کش لگا رہے ہوتے ہیں پان چبا رہے ہوتے ہیں حتیٰ کہ بعض تو اتنے بے باک ہیں کہ سرِ عام پانی پیتے بلکہ کھانا کھاتے بھی نہیں شرماتے۔

یاد رکھئے! کسی شرعی مجبوری کے بغیر جان بوجھ کر ایک روزہ بھی چھوڑنا گُنَاہِ کبیر ، حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ اللہ پاک ہمیں ماہِ رمضان کے پُورے روزے رکھنے کی توفیق بخشے اور ماہِ رمضان کی بے قدری سے محفوظ فرمائے ۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

ماہِ رمضان کی بےحُرْمتی کا انجام

علّامہ اِبْنِ جَوزی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  لکھتے ہیں : اللہ پاک کے آخری رسول ، رسولِ مقبول  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : میرے پاس جبریلِ امین   عَلَیْہِ السَّلَام  حاضر ہوئے اور عرض کیا : یارسولَ اللہ   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ! روزِ قیامت  ایک نوجوان کو لایا جائے گا ، وہ غمگین ہو گا ، رو رہا ہو گا ،  فرشتے آگ  اور لوہے کے گُرْزَوں(Iron Rods) سے اسے  ہانک رہے ہوں گے ، وہ نوجوان ایک ہزار سال تک اَلْاَمَان!  اَلْاَمَان! پکارتا رہے گا لیکن اس کو اَمَان نہیں دی