Book Name:Ahle-Taqwa Kay 4 Ausaf

ہمیں ایک پَل کا بھی بھروسہ نہیں ، ناجانے کب موت آجائے) : مال جمع کرنے سے حرص بڑھ جاتی ہے : مال جمع کرنے کے سبب بخل (یعنی کنجوسی) میں اِضافہ ہو جاتا ہے : مال جمع کرنے کے سبب بندہ آخرت کو بھولتا اور غفلت میں پڑتا ہے : مال جمع کرنے کی ایک بڑی آفت یہ ہے کہ بندے کی پرہیزگاری میں کمی آجاتی ہے۔ ([1])

قناعت کے مختصر فضائِل

اللہ پاک ہمیں مال کی حِرْص سے محفوظ فرمائے * قناعت (یعنی اللہ پاک نے جو دیا ، اس پر راضی ہو جانا) بہت بڑی نعمت ہے * قناعت سنتِ مصطفےٰ ہے * قناعت صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان    کا طریقہ ہے * قناعت اولیائے کرام کا طریقہ ہے * قناعت اختیار کرنے والا اللہ پاک کا محبوب ہے * قناعت سے اللہ پاک کی رضا ملتی ہے * قناعت کی برکت سے قبر و حشر میں آسانی نصیب ہوتی ہے * اور قناعت جنّت میں لے جانے والا کام ہے۔

ضرورت سے زیادہ مال و دولت کا نہیں طالِب

رہے بَس آپکی نظرِ عنایت یارسولَ اللہ

رہیں سب شاد گھر والے شہا! تھوڑی سی روزی پر

عطا ہو دولتِ صبر و قناعت یارسُولَ اللہ

 (4) : آخرت کی تیاری

پیارے اسلامی بھائیو!  مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ اَمِیْرُ الْمُؤمنین مولیٰ علی  رَضِیَ اللہُ عنہ  نے اَہْلِ تقویٰ کا چوتھا وَصْف یہ بتایا : اَلْاِسْتِعْدَادُ لِیَوْمِ الرَّحِیْل یعنی اس دُنیا سے کُوچ کرنے کے دِن کی تیاری کرنا۔


 

 



[1]...تنبیہ المغترین ، صفحہ : 100۔