Book Name:Ahle-Taqwa Kay 4 Ausaf

دے حُسْنِ اَخْلاق کی دولت                کر دے عطا اِخْلاص کی نعمت

مجھ کو خزانہ دے تقویٰ کا                   یااللہ! مِری جھولی بھر دے([1])

تقویٰ ہر بھلائی کی اَصْل ہے

یاد رکھئے! تقویٰ بہت بڑی دولت ہے۔ حضرت ابوسعید خدری  رَضِیَ اللہُ عنہ  سے روایت ہے ، رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم ، شفیعِ مُعَظَّم  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ  وَسَلَّم  نے ایک صحابی  رَضِیَ اللہُ عنہ  کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا : عَلَیْکَ بِتَقْوَی اللّٰہِ فَاِنَّہُ جِمَاعُ کُلِّ خَیْرٍ تم پر تقویٰ لازِم ہے کہ بےشک تقویٰ تمام بھلائیوں کا مجموعہ ہے۔ ([2])

حُجَّۃُ الاسلام امام محمد بن محمد غزالی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں : اے عزیز! تجھے جاننا چاہئے کہ تقویٰ ایک نایاب خزانہ ہے ، اگر تم اس خزانے کو حاصِل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو تم بہت بڑی کامیابی حاصِل کر لو گے ، یُوں سمجھو کہ دُنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں تقویٰ میں جمع کر دی گئی ہیں۔ ([3])

دے حُسْنِ اَخْلاق کی دولت                کر دے عطا اِخْلاص کی نعمت

مجھ کو خزانہ دے تقویٰ کا                   یااللہ! مِری جھولی بھر دے([4])


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 123۔

[2]...مسند ابی یعلی ، جلد : 1 ، صفحہ : 324 ، حدیث : 1001ملتقطاً۔

[3]...منہاج العابدین ، صفحہ : 115خلاصۃً۔

[4]...وسائل بخشش ، صفحہ : 123۔