Book Name:Zikr Ullah Ki Adat Kesay Banayen

حدیثِ قدسی میں ہے ، اللہ پاک اِرْشاد فرماتا ہے : بندہ میرا ذِکر کرتا ہے ، میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں ، اگر وہ دِل میں مجھے یاد کرے ، میں اسے اکیلا ہی یاد کرتا ہوں ، اگر وہ مجمع میں مجھے یاد کرے میں اس سے بہتر مجمع میں (یعنی فرشتوں کے سامنے) یاد کرتا ہوں۔ ([1])

اے عاشقانِ رسول!  غور فرمائیے! ذِکْرُ اللہ کیسی عظیم عِبَادت ہے کہ جو اللہ پاک کا ذِکْر کرتا ہے ، اللہ پاک اپنی شایانِ شان اُس کا ذِکْر فرماتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں کثرت سے ذِکْرُ اللہ کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ۔

قُرْبِ اِلٰہی دِلانے والا عمل

امامقُشَیْرِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  لکھتے ہیں : میرے اُستاد صاحب نے فرمایا : لَا یَصِلُ اَحَدٌ اِلَی اللہِ اِلَّا بِدَوَامِ الذِّکْرِ یعنی بندہ اللہ پاک تک صِرْف اور صِرْف ذِکْرُ اللہ پر ہمیشگی اختیار کرنے سے ہی پہنچ سکتا ہے۔ ([2])

مانندِ شمع تیری طرف لو لگی رہے

دے  لطف  میری  جان  کو  سوز  و گداز  کا([3])

غلام کو بادشاہ بنانے والا عَمَل

مشہور صُوفی بزرگ حضرت مولانا روم  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں :

گَرْ تُوْ خَوَاہِی زِیْسْتَنْ بَاآبْرُوْ               ذِکْرِ اُوْ کُنْ ذِکْرِ اُوُ کُنْ ذِکْرِ اُوُ


 

 



[1]...بخارى ، كتاب التوحيد ، باب قول الله تعالىٰ ويحذركم الله نفسه ، صفحہ : 1787 ، حديث : 7405.

[2]...رسالہ قشیریہ ، صفحہ : 256۔

[3]...ذوقِ نعت ، صفحہ : 18۔