Book Name:Zikr Ullah Ki Adat Kesay Banayen

حضرت ابوعبد الرحمٰن سُلَمی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : ایک وَلِیُّ اللہ تھے ، وہ کثرت سے اللہ ، اللہ پڑھا کرتے تھے ، ایک مرتبہ اُن کے سَر پر کوئی چیز لگی ، سَر سے خُون بہنے لگا ، سُبْحٰنَ اللہ!  ان کا خُون زمین پر گِرا تو اس سے اللہ لکھا گیا۔([1])

اللہ پاک ہمیں بھی کثرت سے ذِکْرُ اللہ کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

میری زبان تَر رہے ذِکْر و دَرُود سے        بےجا ہنسوں کبھی نہ کروں گفتگو فُضُول([2])

ذِکْرُ اللہ کی عادَت کیسے بنائیں؟

ایک مرتبہ اللہ پاک کے نبی حضرت موسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام  نے اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کیا : یااللہ پاک! میں ایسی عبادت کرنا چاہتا ہوں ، جس میں بہت مشقت اُٹھانی پڑے۔ اللہ پاک نے فرمایا : اے موسیٰ! بلند آواز سے میرا ذِکْر کیا کرو۔

اب حضرت موسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام  تو اللہ پاک کے نبی ہیں ، آپ نے جب اللہ پاک کا ذِکْر کیا تو مشقت تو کیا ہونی تھی ، آپ کو بہت لُطْف آیا ، آپ نے دوسرے دِن ذِکْر کیا تو پہلے دِن سے بھی زیادہ لذّت ملی ، یونہی جُوں جُوں آپ ذِکْر کرتے رہے ، لذّت میں اِضافہ ہی ہوتا رہا ، آپ نے اللہ کریم کی بارگاہ میں عرض کی : یااللہ پاک! میں تو ایسی عِبَادت چاہتا تھا جس میں بہت مشقت اُٹھانی پڑے ، تیرے ذِکْر میں تو بہت لُطْف ہے۔ اللہ پاک نے فرمایا : موسیٰ! یہ


 

 



[1]...رسالہ قشیریہ ، صفحہ : 260۔

[2]...وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 243۔