Book Name:Zikr Ullah Ki Adat Kesay Banayen

بھی توفیق بخشے ، ہم فضولیات سے بچیں ، زبان کو فضول گوئی سے بچائیں ، پان وغیرہ کی عادَت ہے تو اس سے چھٹکارا پائیں اور ہر وقت ذِکْرُ اللہ میں مَصْرُوف رہنے کی عادت اپنا لیں۔

ذِکْرُ اللہ کی کثرت کے لئے

عَلّامہ ابنِ رجب حنبلی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   نے دِن کا اکثر حِصَّہ ذِکْرُ اللہ کرتے ہوئے گزارنے کا بہت پیارا نسخہ دیا ہے ، آئیے! اس کا خُلاصہ سنتے ہیں :

*دِن رات میں پانچ نمازیں فرض ہیں ، یقیناً نماز بھی ذِکْرُ اللہ ہی ہے ، لہٰذا پانچوں نمازیں ، اَوَّ ل آخر کی سُنّتوں اور نوافِل کے ساتھ ادا کریں ، اس سے ہمارے ڈیڑھ سے2 گھنٹے ذِکْرُ اللہ میں گزریں گے *ان پانچوں نمازوں میں 3 نمازیں وہ ہیں ، جن کے درمیان کا وقفہ کافِی زیادہ ہے ، عِشَا سے فجر کے درمیان کافی وقت ہے ، اسی طرح فجر سے ظہر تک کافِی وقت بچتا ہے ، لہٰذا عِشَا  اور فجر کے درمیان کچھ نوافِل کی عادَت بنائیں ، زہے نصیب! رات کو سونے سے پہلے بھی کچھ نہ کچھ نوافِل ادا کر لئے جائیں اور کاش! تہجد کی عادَت بن جائے ، یونہی فجر اور ظہر کے درمیان اشراق و چاشت کے نوافِل ہیں ، یہ نوافِل بھی پابندی سے ادا کئے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک اَور کام کریں ، وہ یہ کہ ہر نماز کے بعد کچھ نہ کچھ ذِکْرُ اللہ کی عادَت بنا لی جائے ، مثلاً ہر نماز کے بعد تسبیحِ فاطمہ (یعنی 33 مرتبہ سُبْحٰنَ اللّٰہ ، 33 مرتبہ اَلْحَمْدُ للّٰہ اور 34 مرتبہ اللّٰہُ اَکْبَر) پڑھ لیں ، سورۂ اِخْلاص پڑھیں ، آیۃُ اْلکُرسی پڑھ لیں ، زہے نصیب! ہر نماز کے بعد کم از کمسو مرتبہ درودِ پاک پڑھنے کی عادت بنا لی جائے۔ یونہی دِن کا کم و بیش ایک چوتھائی حِصَّہ ذِکْرُ اللہ میں گزرے گا *دِن اور رات میں2 وقت بہت اہم ہیں ، ایک فجر کے بعد کا وقت ، دوسرا عصر کے بعد کا وقت ،