Book Name:Zikr Ullah Ki Adat Kesay Banayen

باعظمت روزہ دار کون؟

حضرت سہل بن مُعَاذ  رَضِیَ اللہُ عنہ  اپنے والد صاحب سے روایت کرتے ہیں : ایک مرتبہ محفلِ نُور سجی تھی ، رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  تشریف فرما تھے ،  صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  بھی حاضِر تھے ، ایک صحابی  رَضِیَ اللہُ عنہ  بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے اور عرض کیا : یارسولَ اللہ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  !جہاد کرنے والوں میں زیادہ عظمت والا کون ہے؟ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا : اَکْثَرُہُمْ لِلّٰہِ ذِکْراً  یعنی جو اللہ پاک کا کثرت سے ذِکْر کرتا ہے ، وہ زیادہ عظمت والا ہے۔ صحابئ رسول  رَضِیَ اللہُ عنہ  نے دوسرا سوال کیا : یا رسولَ اللہ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   !روزہ داروں میں زیادہ عظمت والا کون ہے؟ (مثلاً 100 افراد ہیں اور 100 کے 100 نے ہی روزہ رکھا ہوا ہے ، ان میں سے زیادہ عظمت والا کون ہے؟) پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا : اَکْثَرُہُمْ لِلّٰہِ ذِکْراً  یعنی جو اللہ پاک کا ذِکْر کثرت سے کرنے والا ہے ، وہ زیادہ عظمت والا ہے۔

(اللہُ اَکْبَر!بُھوک سب برداشت کر رہے ہیں ، پیاس سب برداشت کر رہے ہیں ، حالتِ روزہ میں سب ہی ہیں ، اس کے باوُجُود جو روزہ دار اللہ کا ذکر کثرت سے کر رہا ہے ، وہ زیادہ عظمت والا ہے)

حضرت سہل بن مُعاذ  رَضِیَ اللہُ عنہ  فرماتے ہیں : وہ صحابی  رَضِیَ اللہُ عنہ  یُونہی سوال کرتے گئے ، مثلاً یارسولَ اللہ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   ! نمازیوں میں زیادہ عظمت والا کون ہے؟ زکوٰۃ دینے والوں میں زیادہ عظمت والا کون ہے؟ یُوں ایک ایک عبادت  کے متعلق سوال کرتے گئے ، اور پیارے آقا ، دو عالَم کے داتا  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   ان سب سوالوں کا ایک ہی جواب ارشاد فرماتے رہے : اَکْثَرُہُمْ لِلّٰہِ ذِکْراً ، اَکْثَرُہُمْ لِلّٰہِ ذِکْراً  یعنی جو اللہ پاک کا ذِکْر کثرت سے کرتا ہے ، وہ