Book Name:Zikr Ullah Ki Adat Kesay Banayen

دِیا ، وہ گھر لے آئے اور پڑھا تو حیران رہ گئے کہ اس مختصر رسالے میں ایک مسلمان کو اسلامی زندگی گزارنے کا اتنا زبردست فارمولا دے دیا گیا ہے ، بس نیک اعمال رسالہ ان کی زندگی میں انقلاب لے آیا اس کی برکت سے الحمد للہ! ان کو نماز کا جذبہ ملا اور نمازِ باجماعت کی ادائیگی کے لئے مسجد میں حاضِر ہو گئے اور اب 5 وقت کے نمازی بَن چکے ہیں ، داڑھی مبارک بھی سجا لی اور نیک اعمال کا رسالہ بھی پُر کرتے ہیں۔ ([1])

تُو ولی اپنا بنالے اُس کو ربِّ لَم یَزَل               ’’مَدنی اِنعامات‘‘ پرکرتا ہے جو کوئی عمل

نوٹ : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں مدنی انعامات کو اب نیک اَعْمَال کہا جاتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئےروزے سے متعلق چند مدنی پھول بیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں۔

روزہ نہ  توڑنے والی چیزیں

اے عاشقانِ رسول!    بھول کر کھایا ، پیا یا جماع کیا روزہ فاسد نہ ہوا ، خواہ وہ روزہ فرض ہو یا نفل*   روزہ یاد ہونے کے باوجود بھی مکھی یا غبار یا دُھواں حلق میں چلے جانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا *  خواہ غبار آٹے کا ہو جو چکی پیسنے یا آٹا چھاننے میں اُڑتا ہے یاغلے(یعنی اناج) کا غبار ہویا ہوا سے خاک اُڑی یاجانور وں کے کھر یا ٹاپ سے* اسی طرح بس یا کا ر کا دُھواں یا اُن سے غبار اُڑ کر حلق میں پہنچا اگر چِہ روزہ دار ہونایا د تھا ، روزہ نہیں جائے گا* اگر بتی سلگ رہی ہے اوراُس کا دُھواں ناک میں گیا تو روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ ہاں لوبان یا اگر بتی سلگ


 

 



[1]...جنت کے طلب گاروں کے لئے مدنی گلدستہ ، صفحہ : 14۔