Book Name:Zikr Ullah Ki Adat Kesay Banayen

رہی ہو اور روزہ یاد ہونے کے باوجود منہ قریب لے جاکر اُس کا دُھواں ناک سے کھینچا تو روزہ فاسد ہوجا ئے گا* غسل  کیا اور پانی کی خنکی (خُ۔ نُ۔ کی یعنی ٹھنڈک )اندر محسوس ہوئی جب بھی روزہ نہیں ٹوٹا* کلی کی اور پانی بالکل پھینک دیا صرف کچھ تری منہ میں باقی رہ گئی تھی تھوک کے ساتھ اِسے نگل لیا ، روزہ نہیں ٹوٹا* دوا کوٹی اور حلق میں اِس کا مزا محسوس ہوا روز ہ نہیں ٹوٹا*      کان میں پانی چلاگیا جب بھی روزہ نہیں ٹوٹابلکہ خود پانی ڈالا جب بھی نہ ٹوٹا ، البتّہ کان کا پردہ پھٹا ہوا ہو تو کان میں (قَصْداً )پانی ڈالنے سے حلق کے نیچے چلا جائے گا اور روزہ ٹوٹ جائے گا* تھوک یا بلغم منہ میں آیا پھر اُسے نِگل گیا تو روزہ نہ گیا* مکھی حَلْق میں چلی گئی روزہ نہ گیا اور قَصْداً (یعنی جا ن بو جھ کر) نگلی تَو چلاگیا۔ ([1])

ماہِ رمضان کے فضائِل اور روزے سے متعلق تفصیلی اَحکام و مسائِل جاننے کے لئے شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتْہُمُ الْعَالِیَہْ  کی مایہ ناز کتاب فیضانِ رمضان پڑھ لیجئے!
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے

6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ


 

 



[1]...فیضان رمضان ، صفحہ : 135-136۔