Book Name:Zikr Ullah Ki Adat Kesay Banayen

زیادہ عظمت والا ہے ، جو اللہ پاک کا ذِکْر کثرت سے کرتا ہے ، وہ زیادہ عظمت والا ہے۔

مسلمانوں کے پہلے خلیفہ ، حضرت ابوبکر صدیق  رَضِیَ اللہُ عنہ  حاضِر تھے ، انہوں نے حضرت عمر فاروقِ اعظم  رَضِیَ اللہُ عنہ  کو مخاطَب کر کے کہا : اے عمر! یوں تو ذِکْرُ اللہ کرنے والے ساری بھلائیاں ہی لے گئے...! پیارے آقا ، امامُ الانبیا ، معراج کے دولہا  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا : اَجَل ہاں! (یعنی اے ابو بکر! بات ایسے ہی ہے ، جو ذِکْرُ اللہ کی کثرت کرتا ہے ، وہ ساری بھلائیاں ہی سمیٹ لیتا ہے)۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! ماہِ رمضان المبارک ہے ، نیکیوں کا موسمِ بہار ہے ، اس مہینے میں نفل کا ثواب فرضوں کے برابر اور فرضوں کا ثواب 70 گُنَا بڑھا دیا جاتا ہے اور ہم نے حدیثِ پاک بھی سُنی کہ روزہ داروں میں زیادہ عظمت والا کون ہے؟ وہ جو اللہ پاک کا ذِکْر کثرت سے کرتا ہے ، غور فرمائیے! اگر ہم روزہ بھی رکھیں اور اس کے ساتھ ساتھ ذِکْرُ اللہ کی کثرت بھی کرتے رہیں تو کتنی نیکیاں کمانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

کثرتِ ذِکْر نہ کرنے کے بعض اسباب

مگر آہ! غفلت...! دِل میں سوز نہیں* نیکیوں کی حِرْص نہ ہونے کے برابر ہے* فِکْرِ آخرت کی کمی ہے*  فُضُولیات میں مصروف رہنے کی عادَت ہے* دُنیا کی محبت گویا دِل میں  گھر کر چکی ہے*ہر وقت بس دُنیوی سوچوں ہی میں مَصْرُوف رہتے ہیں* فضول باتیں سُننے اور بولتے چلے جانے کی تو ایسی لَت پڑی ہے کہ بَس اللہ پاک کی پناہ! *غیبت* چغلی*جھوٹ نہ جانے کیسے کیسے گُنَاہ یہ زبان ہم سے کرواتی ہی رہتی ہے ، پھر رہی


 

 



[1]...معجم کبیر ،  جلد : 8 ، صفحہ : 481 ، حدیث : 16812۔