Book Name:Zikr Ullah Ki Adat Kesay Banayen

سہی کَسَر سوشل میڈیا نے نکال دی ،  کبھی تنہائی میں بیٹھنے کا موقع مِل ہی جائے تو جھٹ سے موبائِل ہاتھ میں اور فیس بُک ، یوٹیوب وغیرہ وغیرہ میں مگن ہو جاتے ہیں۔

کاش! ہم نیکیوں کے حریص بن جائیں۔ رمضان المبارک کا بابرکت مہینا ہے ، خُوب خُوب روزے بھی رکھیں اور باعظمت روزہ دار بننے کے لئے ذِکْرُ اللہ کی کثرت بھی کریں۔

میری زَبان تر رہے ذِکر و دُرُود سے                بے جا ہنسوں کبھی نہ کروں گفتگو فُضُول([1])

کثرتِ ذِکْر کا قرآنی حکم

اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًاۙ(۴۱)  (پارہ : 22 ، سورۂ احزاب : 41)

ترجمہ کنز الایمان : اے ایمان والو اللہ کو بہت یاد کرو۔

رسولِ اَکْرَم ،  نورِ  مُجَسَّم  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : اللہ کا ذِکْر اتنی کثرت سے کرو کہ لوگ تمہیں دیوانہ کہیں۔ ([2])

ایک انمول نصیحت

ایک مرتبہ سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کی خدمت میں ایک صحابی  رَضِیَ اللہُ عنہ  حاضِر ہوئے اور عرض کیا : اِنَّ شَرَائِعَ الْاِسْلَامِ قَدْ کَثُرَتْ عَلَیَّ یعنی یارسولَ اللہ  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  !بے شک اسلام کے احکام مجھ پر زیادہ ہو گئے ، کوئی ایسا عمل ارشاد فرما دیجیے! جسے میں مضبوط تھام لُوں۔ اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا :


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : ۔

[2]...مسند امام احمد ، مسند ابی سعید الخدری ، جلد : 5 ، صفحہ : 189 ، حدیث : 11971۔