Book Name:Shan e Ali Bazban e Nabi

( حدیث : 2 )  حضرت علی کو دیکھنا عبادت ہے

حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : اَلنَّظْرُ اِلیٰ وَجْہِ عَلِیٍّ عِبَادَۃٌ  علی کے چہرے کو دیکھنا عبادت ہے۔  ( [1] )

سُبْحٰنَ اللہ ! کیسی عظیم شان ہے۔ عُلَما فرماتے ہیں : یہ حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ کی خصوصی فضیلت ہے۔  ( [2] )

حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ عنہ  کا عمل مبارک

مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ عنہ کی عادَتِ مبارکہ تھی کہ آپ حضرت علی المرتضی رَضِیَ اللہ عنہ کو ٹِکْٹِکی باندھ کر دیکھا کرتے تھے۔ ایک دِن آپ کی شہزادی اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ  رَضِیَ اللہ عنہا نے عرض کیا : اَبُّو جان ! میں نے دیکھا ہے کہ آپ  جب حضرت علی رَضِیَ اللہ عنہ کو دیکھتے ہیں تو دیکھتے ہی چلے جاتے ہیں ، اس کی کیا وجہ ہے؟ حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہ عنہ نے فرمایا : بیٹی ! میں نے اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم  کو فرماتے سُنا ہے کہ بےشک علی کے چہرے کو دیکھنا عبادت ہے۔  ( [3] )

اب یہ والی عِبَادت  ( کہ حضرت علی کو دیکھنا عبادت ہے یہ تو )  صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان  نے کی یا خُوش نصیب تابعین کو نصیب ہوئی ، ہمارے نصیب میں یہ سَعَادت کہاں ہے... !


 

 



[1] ... مستدرک، کتاب معرفۃ الصحابۃ، باب النظرالی علی عبادۃ،جلد : 4،صفحہ : 118،حدیث : 4737۔

[2] ... مستدرک، کتاب معرفۃ الصحابۃ، باب النظرالی علی عبادۃ،جلد : 4،صفحہ : 118،حدیث : 4737۔

[3] ... المجالسۃ،جزء السادس و العشرون،جلد : 3،صفحہ : 269 ،رقم : 3596۔