Book Name:Shan e Ali Bazban e Nabi

میری محبت اور ابو بکر و عمر  رَضِیَ اللہ عنہما کا بغض کسی مؤمن کے دِل میں جمع نہیں ہو سکتا۔ ( [1] )  

معلوم ہوا؛ جو شخص حضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہ عنہ کی محبّت کا دعویٰ تو کرے مگر حضرت ابو بکر اور حضرت عمر فاروقِ اعظم  رَضِیَ اللہ عنہما کو بُرا بھلا کہے ، اس کی محبّت سچی نہیں بلکہ یہ دعوائےمحبت میں جھوٹا ہے۔

کبھی بھی پیاس نہ لگنے کا انوکھا راز

حضرت ابو محمد عبدُاللہ مُہْتَدِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں  نے حج کی سعادت حاصِل کی۔ حرم شریف میں  ایک شخص کے بارے میں  سنا کہ یہ پانی نہیں  پیتا ! مجھے بڑا تعجب ہوا ، میں  نے اُس سے مل کر اِس کی وجہ پوچھی تو کہنے لگا : میں  حِلّہ کا باشندہ ہوں  ، ایک رات میں  نے خواب میں  قِیامت کا ہوشرُبا منظر دیکھا اور شدّتِ پیاس سے خود کو بے تاب پایا اور کسی طرح حُضُورِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم کے حوض مبارَک پر پہنچ گیا ، وہاں حضرتِ ابو بکر صدِّیق ، حضرت عمر فاروقِ اعظم ، حضرتِ عثمانِ غنی اور حضرت مولیٰ علی شیرِ خدا  رَضِیَ اللہ عنہم موجود تھے اور لوگوں  کو پانی پلا رہے تھے۔ میں  حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ کی خدمت میں  حاضِر ہوا کیوں  کہ مجھے ان پر بڑا ناز تھا ، میں  ان سے بَہُت مَحَبَّت کرتا تھا اور تینوں  خُلَفا سے انہیں  افضل جانتا تھا ، مگر یہ کیا ! آپ رَضِیَ اللہ عنہ نے مجھ سے چہرۂ  مبارَک ہی پھیر لیا ! چونکہ پیاس بَہُت زیادہ لگی تھی میں  باری باری اُن تینوں خُلَفا کے پاس بھی گیا ، ہر ایک نے مجھ  سے چہرہ پھیر لیا ۔ اتنے میں  میری نظر مدینے کے تاجور ، سلطانِ بحر و بر صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم پر پڑی ، آپ صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم کی بارگاہِ انور میں  حاضِر ہو کر


 

 



[1] ...معجم اوسط،جلد : 3 ،صفحہ : 79 ،حدیث : 3920۔