Book Name:Shan e Ali Bazban e Nabi

آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم

صَحابہ کا گدا ہوں  اور اہلِ بیت کا خادم  یہ سب ہے آپ ہی کی تو عنایت یا رسولَ اللہ !  ( [1] )

 ( 2 )  : محبتِ علی کا دوسرا تقاضا

مشہور مُحَدِّث ، حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت علی المرتضیٰ شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ کی سچّی محبت کی ایک علامت یہ ہے کہ اَعْمَال میں اِن سرکار کی پیروی کرے ، ان کی مُخَالفت نہ کرے۔  ( [2] )

مطلب یہ ہے کہ جو بندہ جس سے محبّت کرتا ہےاس کی ادائیں بھی اپناتا ہےلہٰذا  جو حضرت علی رَضِیَ اللہ عنہ سے محبت کرتا ہےوہ محض خالی دعویٰ  ہی نہ کرےسیرت میں کردار میں گفتار میں حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ کی پیروی بھی اختیار کرے۔ مثلاً  * حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ بےمثال عالِمِ دِین تھے ، ہمیں بھی چاہئے کہ ہم عِلْمِ دین سیکھیں ، اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم ! شوَّال المکرم میں جامعۃ المدینہ کے داخلے شروع ہو رہے ہیں ، جامعۃ الْمدینہ میں داخلہ لیں ، عالِم کورس کریں ، عالِم بنیں ، مفتی بنیں ، اس کے عِلاوہ دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شارٹ کورسز  ( Short courses ) کروائے جاتے ہیں؛ فرض عُلوم کورس ہے ، فیضانِ نماز کورس ہے ،  اِصْلاحِ اَعْمال کورس ہے ، یہ کورس کریں ، فیضان آن لائِن اکیڈمی میں عِلْمِ دین کے بہت سارے کورس آن لائِن بھی کروائے جاتے ہیں ، ان میں داخِلہ لے لیں ، ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کریں ، ہفتہ وار رسالہ پڑھیں ، تفسیر


 

 



[1] ...وسائِل بخشش،صفحہ : 330۔

[2] ... مرآۃالمناجیح،جلد : 8 ،صفحہ : 414۔