Book Name:Shan e Ali Bazban e Nabi

صراط الجنان پڑھیں ، فیضانِ سُنَّت ، فیضانِ نماز وغیرہ کتابیں خریدیں ، پڑھیں ، دعوتِ اسلامی کے آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے  Islamic eBook Library  کے نام سے موبائِل ایپلی کیشن بنائی ہے ، اس میں مکتبۃ المدینہ کی تقریباً تمام کتابیں موجود ہیں ، اپنے موبائِل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیں ، مفت میں کتابیں ڈاؤن لوڈ ( Download )  کریں ، پڑھیں ، اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم ! بہت سارا عِلْمِ دین سیکھنے کو ملے گا۔

 * حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ حمایتِ دِین کے معاملے میں مضبوط ارادہ رکھنے والے تھے ، لہٰذا محبّتِ علی  ( رَضِیَ اللہ عنہ )  کا دَم بھرنے والوں کو بھی چاہئے کہ دِین کی خُوب خدمت کریں ، نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچائیں ، بُرائی سے منع کریں ، خِدْمتِ دِین کے لئے ہمیشہ حوصلے بلند رکھیں اور بڑھ چڑھ کر دِینِ اسلام کی خدمت کرتے رہیں۔

 * حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ حکمت بھری گفتگو فرمایا کرتے تھے ، ہمیں بھی چاہئے کہ فضول باتوں سے بچیں ، اچھا سوچیں اور اچھا ہی بولیں * حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ رات کے اندھیرے میں عِبَادت کرنے کو پسند فرماتے تھے ، ہمیں بھی چاہئے کہ اللہ پاک کی خُوب عبادت کریں ، فرائِض بھی پُورے کریں ، واجبات بھی پُورے کریں اور اس کے ساتھ ساتھ رات کو تنہائی میں بھی خُوب عِبَادت کا لطف اُٹھائیں * حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ خوفِ خُدا سے رونے والے تھے ، ہم بھی خوفِ خُدا اپنائیں ، کبھی جہنّم کا تَصَوُّر باندھیں ، کبھی عذابات کا ذِکْر پڑھیں ، کبھی قبرستان حاضِر ہو کر فِکْرِ آخرت کریں اور خوفِ خُدا سے آنسو بہائیں * حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہاپنے نفس کا محاسبہ کرتے * سلام میں پہل فرماتے * پرہیز گاروں کا احترام کرتے * غریبوں مسکینوں سے