Book Name:Shan e Ali Bazban e Nabi

محبت فرماتے تھے ، ہمیں بھی چاہئے کہ ہم روزانہ اپنے اَعْمَال کا جائِزہ لیں ، شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ نے نیک بننے کا بہترین نسخہ یعنی رسالہ نیک اَعْمَال عطا فرمایا ہے ، زہے نصیب ! یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ سے حاصِل کرلیں ، اگر چاہیں تو نیک اَعْمَال ( Naik Amaal  ) نامی موبائِل ایپلی کیشن انسٹال کر لیں اور اس کے مطابق اپنے اَعْمَال کا جائزہ لینے کی عادت بنا لیں * غریبوں سےمحبت بھی کریں * عُلَمائے کرام اور نیک لوگوں کی عزّت بھی کریں۔ 

حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ کی پاکیزہ سیرت کے یہ اعلیٰ اَوْصاف اپنائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم ! مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ کی محبت بھی نصیب ہوگی ، اس میں اِضَافہ بھی ہو گا اور یہ محبّت اللہ پاک کے فضل و کرم سے نجات کا ذریعہ بھی بن ہی جائے گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ !                                                             صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : ہفتہ وار اجتماع

اے عاشقانِ رسول ! اپنی زندگی کو با مقصد بنانے ، خوفِ خدا  اور عشقِ رسول کی نعمت پانے ، نیکیاں کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جایئے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم ! دِین و دُنیا کی بہت برکتیں نصیب ہوں گی ۔ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہفتہ وار اجتماع بھی ہے ۔آیئے ! ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کا ذِہن پانے کے لئے ایک  مدنی بہار سنتے ہیں :