Book Name:Shan e Ali Bazban e Nabi
( سونے کا سکہ ) موجود ہے۔ اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ کی یہ کرامت دیکھ کر کئی کافِر مسلمان ہو گئے۔ ( [1] )
پئے حسین و حسن فاطمہ علی حیدر ہمارے بگڑے ہوئے کام دے بنا یارَبّ ! ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیّات اَعْمَال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔ ( [3] )
پیارے اسلامی بھائیو ! اچھی نیت اَفْضَل ترین عَمَل ہے۔ آئیے ! بیان سننے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں۔ نیت کیجئے : * نگاہیں نیچی کئے تَوَجُّہ کے ساتھ بیان سُنوں گا * عِلْمِ دین کی تعظیم کی خاطر جتنی دیر ہو سکا اَلتَّحِیَّات کی شکل میں ( یعنی جس طرح نماز میں اَلتَّحِیَّات پڑھتے ہوئے بیٹھتے ہیں ، اس طرح ) بیٹھوں گا * بیان کے بعد خود آگے بڑھ کر سلام کروں گا * ہاتھ ملاؤں گا * اور نیکی کی دعوت پیش کروں گا۔ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم !
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت علی رضی اللہ عنہ کو راضی کرنے کا طریقہ
حضرت علّامہ محبُ الدِّیْن طَبری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ روایَت ذِکْر کرتے ہیں ، جس کا مضمون یُوں ہے کہ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ کی خلافت کا زمانہ تھا ، ایک روز آپ بازار تشریف لے گئے ، آپ نے دیکھا کہ ایک خاتون کھڑی رَو رہی ہے ،