Book Name:Shan e Ali Bazban e Nabi

شرابی ، مبلغ کیسے بنا؟

کراچی  ( پاکستان )  کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : ہمارے علاقے میں ايک شرابی دِن رات گُنَاہوں میں مصروف رہتا اور خوب شراب پیتا تھا ، ایک دن ایک اسلامی بھائی نے اُسے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اِجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔اس کی خوش نصیبی کہ وہ اجتماع میں شریک ہو گیا ۔ اس کی مزید خوش نصیبی کہ اس ہفتہ وار اجتماع میں شیخِ  طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ نے بیان فرمانا تھا۔ چنانچہ اس شرابی شخص نے جب رقت انگيز بيان سنا تو اس کا دِل نرم پڑ گیا ، خوفِ خُدا کے سبب اس کے آنسو بہنے لگے ، بیان کے بعد بھی وہ بہت دیر تک سر جھکائے زار و قطار روتا رہا۔اس خوش نصیب نے اپنے گُنَاہوں سے توبہ کی اور شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کے ہاتھ پر بیعت ہو کر حضور غوثِ پاک شیخ عبد القادر جیلانی  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے مریدوں میں شامِل ہو گیا۔

اسی ماحول نے ادنیٰ کو اعلیٰ کر دیا دیکھو    اندھیرا ہی اندھیرا تھا اجالا کر دیا دیکھو !

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ !                                                                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئےروزے سے متعلق چند مدنی پھول بیان کرنے کی سعادت حاصِل کرتا ہوں۔

روزہ توڑنے والی چیزیں

اے عاشقانِ رسول !  کھانے ،  پینے یا ہمبستری کرنے سے روزہ جاتا رہتا ہے جبکہ روزہ دار ہونا یاد ہو * حقہ ، سگار ، سگریٹ ، چرٹ وغیرہ پینے سے بھی روزہ جاتا رہتا ہے ، اگرچہ اپنے خیال میں حلق تک دُھواں نہ پہنچتا ہو * پان یا صرف تمباکو کھانے سے بھی روزہ