Book Name:Shan e Ali Bazban e Nabi

جاتا رہے گا اگر چِہ بار بار اس کی پیک تھوکتے رہیں ، کیوں کہ حلق میں اُس کے باریک اَجزا ضرور پہنچتے ہیں * شکر وغیرہ ایسی چیزیں جو منہ میں رکھنے سے گھل جاتی ہیں مُنہ میں رکھی اورتھوک نگل گئے ، روزہ جاتا رہا * دانتوں کے دَرمیان کوئی چیز چنے کے برابر یا زیادہ تھی اُسے کھا گئے یا کم ہی تھی مگر منہ سے نکال کر پھر کھا لی تو روزہ ٹوٹ گیا * دانتوں سے خون نکل کر حلق سے نیچے اُترا اور خون تھوک سے زیادہ یا برابر یا کم تھا مگر اُس کا مزا حلق میں محسوس ہواتوروزہ جاتا رہا اور اگر کم تھا اور مزا بھی حلق میں محسوس نہ ہوا تو روزہ نہ گیا * کلی کررہے تھے بلا قصد  ( یعنی بغیر ارادے کے ) پانی حلق سے اُتر گیا یا ناک میں پانی چڑھایا اور دِماغ کو چڑ ھ گیا روزہ جاتا رہا مگرجبکہ روزہ دار ہونا بھول گیا ہوتو نہ ٹوٹے گا اگرچہ قصداً ( یعنی جان بوجھ کر )  ہو * یوں ہی روزے دار کی طرف کسی نے کوئی چیز پھینکی وہ اُس کے حلق میں چلی گئی توروزہ جاتا رہا * سوتے میں  ( یعنی نیند کی حالت میں )  پانی پی لیا یا کچھ کھالیا ، یامُنہ کھلا تھا ، پانی کا قطرہ یا بارِش کا اوْلا حلق میں چلاگیاتوروزہ جاتا رہا * دُوسرے کا تھوک نگل لیا یا اپنا ہی تھوک ہاتھ میں لے کر نگل لیا تو روزہ جاتا رہا * منہ میں رنگین ڈَورا وغیرہ رکھاجس سے تھوک رنگین ہوگیا پھر تھوک نگل لیا روزہ جاتا رہا * آنسو منہ میں چلاگیا اور نگل لیا ، اگر قَطْرہ دو قَطْرہ ہے تو روزہ نہ گیا اور زیادہ تھا کہ اُس کی نمکینی پورے مُنہ میں محسوس ہوئی تو جاتا رہا ۔ پسینے کا بھی یہی حُکم ہے۔ ( [1] )

ماہِ رمضان کے فضائِل اور روزے سے متعلق تفصیلی اَحکام و مسائِل جاننے کے لئے شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز کتاب فیضانِ رمضان پڑھ لیجئے !


 

 



[1]...فیضان رمضان، صفحہ : 131 تا132۔