Book Name:Shan e Ali Bazban e Nabi

نہیں ، ایسا ہر گز نہیں کرنا ،  مخلوقِ خُدا کی مدد کرنی ہے ، لوگوں کے کام آنا ہے ، غریبوں کی مدد کرنی ہے ، ہمارے ہاں تو لوگ اپنے کام بھی خُود کرتے ہوئے شرماتے ہیں ، کاش ! مولائے کائنات ، مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ کا صدقہ ہمیں بھی عاجزی و انکساری کی دولت نصیب ہو جائے۔

فخر و غُرور سے تُو مولیٰ مجھے بچانا             یا رَبّ !  مجھے  بنا دے  پیکر  تُو  عاجِزی  کا ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ !                                                                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

لوگوں کے حقوق پُورے کیجئے !

پیارے اسلامی بھائیو !  دوسرا مدنی پھول جو اس واقعے سے ہمیں سیکھنے کو ملا وہ یہ کہ حضرت مولا علی رَضِیَ اللہ عنہ نے کھجوریں بیچنے والے کو فرمایا : تم مجھے راضی کرنا چاہتے ہو تو لوگوں کے حقوق پورے کیا کرو۔

اس سے معلوم ہوا کہ لوگوں کے حقوق پُورے کرنا بڑی فضیلت اور اہمیت والا کام ہے ، ہم سب کو چاہئے کہ بندوں کے حُقُوق پُورے کیا کریں۔ والدین کے بھی حُقُوق ہیں ، بہن بھائی کے بھی حقوق ہیں ، اسلام نے پڑوسیوں کے بھی حقوق رکھے ہیں ، دوست احباب کے بھی حقوق رکھے ہیں ، اَہْلِ محلہ کے بھی حقوق ہیں ، دُکاندار کے بھی حقوق ہیں ، گاہَک کے بھی حقوق ہیں ، ان سب کے حقوق پُورے کرنے ہیں۔ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم !

امام غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے احیاءُ العلوم کی دوسری جلد میں تفصیل سے بندوں کے حقوق بیان فرمائے ہیں۔وہاں سے حقوق کا بیان پڑھ لیں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم ! حقوق پورے کرنے کا ذہن بھی بنے گا اور اس بارے میں کافِی معلومات بھی حاصِل ہو جائیں گی۔


 

 



[1] ...وسائِل بخشش،صفحہ : 178۔