Book Name:Shan e Ali Bazban e Nabi
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم ۔
حضرت علی رَضِیَ اللہ عنہ کا مختصر تعارُف
پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ ہیں ، آپ 13 رَجَبُ الْمُرَجَّب کو مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے ، 10 سا ل کی عمر مبارک میں اسلام قبول کیا ( [1] ) ، آپ کی والدہ نے آپ کا نام حیدر جبکہ والد نے آپ کا نام علی رکھا ، رسولِ اکرم ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلیہ واٰلہٖ و سَلَّم نے آپ کو اَسَدُ اللہ کے لقب سے نوازا ، اَسَدُ اللہ کا معنی ہے : شیرِ خُدا یعنی اللہ پاک کا شیر۔ ( [2] )
علی المرتضیٰ شیرِ خُدا ہیں کہ ان سے خوش حبیبِ کبریا ہیں
حضرت مولیٰ علی مشکل کشا رَضِیَ اللہ عنہ نے 21 رمضان المبارک کو جامِ شہادت نوش فرمایا۔ ( [3] )
اَصْلِ نَسْلِ صَفَا ، وجہِ وَصْلِ خُدا بابِ فَضْلِ وِلایَت پہ لاکھوں سلام ( [4] )
وضاحت : حضرت علیُ المرتضیٰ رَضِیَ اللہ عنہ خالِص پاک سادات کی جَڑ اور بنیاد ہیں ، واصِل باللہ ( یعنی اللہ پاک کا مُقَرَّب ) بننے کا سبب اور وِلایَت کے فضائل ملنے کا دروازہ ہیں ، آپ رَضِیَ اللہ عنہ پر لاکھوں سلام ہوں۔
اے عاشقانِ رسول ! آئیے ! مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ کی شان و عظمت میں چند احادیثِ