Book Name:Faizane Ameer-e-Ahl-e-Sunnat

دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے حصولِ علم کے ذرائع میں سے کتب بینی اورصحبتِ علماء کو اختیار کیا ۔ اس سلسلے میں آپ نے سب سے زیادہ استفادہ مفتی اعظم پاکستان حضرت علامہ مفتی وقارالدین قادِری رَضَوی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے کیا اور مسلسل ۲۲ سال آپ علیہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی صحبت بابَرَکت سے مستفیض ہوتے رہے حتیٰ کہ انہوں نے قبلہ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو اپنی خلافت واجازت سے بھی نوازا۔

مطالعہ کی لگن :

الحمدللہ! کثرتِ مطالعہ اور اَکابر علَماء ِکرام سے تَحْقِیق  کی وجہ سے آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کو مسائلِ شَرْعیہ اورتصوّف واَخلاق پر دسترس ہے ۔ صدرالشریعہ بدرالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی شہرۂ آفاق تالیف “ بہارِ شریعت “ کے تکرارِ مطالعہ کے لئے آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے شوق کا عالَم دیدنی ہے ، امامِ اہلِسنّت ، مجددِ دین وملت الشاہ امام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے فتاویٰ کے عظیم الشان مجموعے “ فتاویٰ رضویہ “ کا مطالعہ آپ کا خاص شغف ِ علمی ہے۔ حجۃُ الاسلام امام محمدغزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی کی کتب بالخصوص “ احیاء العلوم “ کو آپ زیرِ مطالعہ رکھتے ہیں اوراپنے مُتَوَسِّلین کوبھی پڑھنے کی تلقین فرماتے رہتے ہیں ، ان کے علاوہ دیگر اکابرین دَامَتْ فُیُوْضُہُمْ کی کتب بھی شاملِ مطالعہ رہتی ہیں۔ مُنجیات مَثَلاً صبْر ، شُکْر ، تَوَکُّل ، قناعَت اورخوف ورِجا وغیرہ کی تعریفات وتفصیلات اورمہلِکات مَثَلاً جھوٹ ، غیبت ، بغض ، کینہ اورغفلت وغیرہ کے اسباب وعلاج آسان وسہل طریقے سے بیان کرنا آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا خاصہ ہے ۔

عاشقِ اعلی حضرت :

شیخِ طَریقت ، امیرِ اَہلسُنّت حضرت علّامہ مولانا محمدالیاس عطّار قادِرِی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا شماربھی اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے سچےمُحِبِّین میں ہوتاہے کہ جنہیں اعلیٰ حضرت کی شخصیت اورآپ