Book Name:Faizane Ameer-e-Ahl-e-Sunnat

     یکایک ایک بوڑھے شخص نے جھڑکتے ہوئے مجھے مائیک سے ہٹا دیا ، شاید اس لئے کہ میں کم سن تھا اورآواز بھی خاص نہ تھی۔ میرا دل بہت دُکھا مگر سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اُلفت اور اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی عقیدت نے سنبھال لیا۔ (تذکرہ امیرِ اہل سنت ، قسط 2 ، ص۳۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے  سُناکہ شیخِ طریقت ، امیراہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ امام ِ اہلسنت ، مجدّدِ دِین و ملت ، اعلی حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے اس قدر مَحَبَّت و عقیدت  کیوں فرماتے ہیں کہ  آپ کے نزدیک اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ رسولِ خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ تک پہنچنے کا بہترین ذریعہ ہیں اور اس در سے وابستہ ہونے والا کبھی محروم نہیں رہتا بلکہ اسے صحیح معنیٰ میں حضور نبیِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پہچان نصیب ہوجاتی ہے اورجس خوش نصیب کو حضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی پہچان نصیب  ہوجائے تو یقیناً وہی مقدر کا سکندر ہے۔ امیرِاہلسنت نے ہمت وحوصلے کا دامن نہ چھوڑاتو اللہ پاک نے آپ کی مدد فرمائی ، عقیدتِ  اعلیٰ حضرت رنگ لائی اور آپ نےبچپن سے جوانی اورجوانی سے  اب تک دامنِ رضا کو استقامت اور مضبوطی کے ساتھ نہ صرف خود تھاما ہوا ہے بلکہ پوری دنیا میں فیضانِ رضا کوعام کرنے کیلئے مختلف انداز  سے کوششوں میں مصروف ہیں ، آپ کی انہی کوششوں کی برکت سے معاشرے میں ایسا مدنی انقلاب برپا ہوا کہ آج ہمیں ہرطرف اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  کے ترجَمۂ قرآن کنزُالایمان ، فتاویٰ رضویہ اور حدائقِ بخشش کی بہاریں دکھائی دیتی ہیں ، یقیناًیہ سب آپ کے عشقِ اعلیٰ حضرت  کا منہ بولتا ثبوت نہیں تو اور کیا ہے؟لہٰذاعاشقِ اعلیٰ حضرت ، امیر اہلسنت  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی پیروی کرتے ہوئے اپنے ساتھ ساتھ اپنی اولاد کو بھی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکےدامنِ کرم سے وابستہ کرلیجئے ، اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ   کی علمی خدمات ، آپ کے عشقِ