Book Name:Faizane Ameer-e-Ahl-e-Sunnat

رضوىہ شرىف مىں اعلىٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا بىان کردہ کوئى مسئلہ بالفرض آپ کا ذہن قبول نہ کرے تب بھى اس کے بارے مىں عقل کے گھوڑے مت دوڑائىے بلکہ نہ سمجھ پانے کو اپنى عقل ہى کى کوتاہى (Lackness) تصور کىجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                    صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کام مدرسۃ المدینہ (بالغان)

پیارے اسلامی بھائیو! قرآن مجید کو درست انداز میں سیکھنے اور تعلیمِ قرآن کو دُنیا بھر میں عام کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصّہ لیجئے دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں سے ایکمدرسۃُ المدینہ بالغان “ بھی ہے۔ دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں روزانہ ہر ذیلی حلقے میں بالغ اسلامی بھائیوں کو درست مخارج کے ساتھ قرآن کریم پڑھانے کا سلسلہ ہوتا ہے جسے “ مدرسۃُ المدینہ بالغان “ کہتے ہیں۔ مَدْرَسۃ المدینہ بالغان مختلف مقامات جیسے مساجد ، تعلیمی اداروں ،  مارکیٹوں اور گھروں وغیرہ میں لگائے جاتےہیں۔ مَدْرَسۃُا لمدینہ بالغان میں بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو  مختلف اوقات میں دُرست مخارج کی ادائیگی کےساتھ مدنی قاعدہ اورقرآنِ کریم  فِیْ سَبِیْلِ اللہ پڑھایا جاتا  ہے۔ پاکستان میں بےشمار مدرسۃ المدینہ بالغان ہیں جن میں پڑھنے والوں کی تعدادبھی لاکھوں میں ہے ۔

فیضان آن لائن اکیڈمی

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی قرآن کی تعلیم کو دنیا میں عام کرنے اور نیکی کی دھوم مچانے کیلئے 80 سے زائد شعبہ جات میں مصروفِ عمل ہے ان میں سے