Book Name:Faizane Ameer-e-Ahl-e-Sunnat

ایک شعبہ “ فیضان آن لائن اکیڈمی “ بھی ہے۔ 19ربیع الاوّل1433ھ مطابق 2012 ء میں بچوں کے لیے اور شوال 1434ھ میں بچیوں کے لیے مدرسۃ بنام  “ فیضان آن لائن اکیڈمی “ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اِس شعبے کے تحت انٹرنیٹ کے ذریعے ملک و بیرونِ ملک کے اسلامی بھائیوں اور بچوں  کو نہ صرف دُرُست مَخارج کے ساتھ ناظرہ و حفظِ قرآنِ پاک کی تعلیم دی جاتی ہے بلکہ انہیں ایک باعمل مسلمان بنانے کے لیے بنیادی اخلاقی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ نیز معلم کورس بھی کروایا جاتا ہے جس کے ذریعے تجوید پڑھانے کی باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے  ساتھ ہی ساتھ جو کوئی اپنی منزل کی دُہرائی کرنا چاہیں تو اُنہیں اُنکی مرضی کے وقت میں یہ سہولت بھی دی جاتی ہے۔ فیضان آن لائن میں کم و بیش 78 ممالک کے21992(اکیس ہزار نوسو بانوے)سے زائد طلبہ وطالبات پڑھ رہے ہیں اور اب تک تعلیِم قرآن حفظ یا ناظرہ مکمل کرنے والوں کی تعدادکم و بیش 31000 (اکتیس ہزار)ہے۔

دعوتِ اسلامی کےساتھ مالی تعاون کیجئے۔

پیارے اسلامی بھائیو! حدیثِ پاک میں ہے : * جو اللہ پاک  کی رضا کی خاطِر  صَدَقَہ کرے تو وہ صدقہ اس کے اور آگ کے درميان پردہ بن جاتا ہے۔ ([1])*  ایک حدیث شریف میں ارشاد ہوا کہ صَدَقَہ اللہ پاک کے غَضَب کو بجھاتا اور بُری موت کو دَفْعَ (یعنی دُور )کرتا ہے۔ ([2])

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی کاموں کے لئے بھی ضرور بالضرور حِصّہ نکالئے۔ الحمدللہ! دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں دین کا پیغام عام کرنے ، تعلیمِ قرآن عام کرنے اور سُنتوں کا ڈنکا بجانے میں مَصْرُوفِ عمل  80سے زائد شعبہ جات (Departments) میں دِین کا کام کر رہی ہے*  ملک و بیرونِ مُلک تقریباً4 ہزار339 مدارِسُ المدینہ قائِم ہیں ، جن میں کم وبیش 2لاکھ464 بچے اور بچیاں


 

 



[1]...معجم كبير، ١٠/٤٠٩ ،حديث:٢٠٥٨٤

[2]... ترمذى، کتاب الزكوٰة، ص١٨٩،حديث:٦٦٤