Book Name:Faizane Ameer-e-Ahl-e-Sunnat

قرآنِ کریم حِفْظ و ناظرہ کی تعلیم حاصِل کر رہے ہیں اور وہ بچے اور بچیاں(Boys & Girls) جو مدرسۃ المدینہ سے حِفْظ یا ناظِرہ قرآنِ کریم پڑھ چکے ہیں ، ان کی مجموعی تعدادتقریباً : 3 لاکھ ، 86 ہزار 354تک پہنچ چکی ہے * اسی طرح ملک و بیرونِ ملک میں 897جامعاتُ المدینہ قائِم ہیں ، جن میں تقریباً 64 ہزار 963 طلبہ و طالبات(Boys & Girls)دَرْسِ نظامی یعنی عالِم / عالمہ کورس کرنے کی سعادت حاصِل کر رہے ہیں اور وہ طلباء وطالبات(Boys & Girls)جو دَرْسِ نظامی مکمل کر کے فارغ ہو چکے ہیں ان کی مجموعی تعدادتقریباً : 13 ہزار 455 ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

تلاوت کی سنتیں اور آداب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!تلاوت کی سنتیں اور آداب کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے۔ (1) فرمايا : قرآن پڑھو کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے اصحاب کے لیے شفیع (شفاعت کرنے والا) ہو کر آئے گا۔ (مسلم ، کتاب صلاۃ المسافرین ، باب فضل قراء ۃ القرآن ، ص۳۱۴ ، حدیث : ۱۸۷۴)    (2) فرمایا : میری اُمَّت کی افضل عبادت تلاوتِ قرآن ہے۔ (شعب الایمان للبیھقی ، باب فی تعظیم القرآن ، فصل فی ارمان تلاوتہ ، دون اللفظ تلاوۃ ۲ / ۳۵۴ ، حدیث : ۲۰۲۲) * قرآنِ پاک کو اچھی آواز سے اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا سنت ہے۔ (احیاء العلوم ، ۱ / ۸۴۳) *  مستحب یہ ہے کہ باوضو قبلہ رو اچھے کپڑے پہن کر تلاوت کرے۔ (بہار شریعت ، جلد۱ ، حصہ۳ ، ص۵۵۰) * تلاوت کے شروع میںاَعُوْذُ “  پڑھنا مستحب ہے اور سورت کی ابتداء میں “ بِسْمِ اللہِ “ پڑھنا سنت ہے ورنہ مستحب ہے۔ (صراط الجنان ، ۱ / ۲۱) * قرآن مجیددیکھ کر پڑھنا زبانی پڑھنے سے افضل ہے۔ (صراط الجنان ، ۱ / ۲۱)* قرآن پاک دیکھ کر تلاوت کرنے پر دو ہزار نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور زبانی پڑھنے پر ایک ہزار۔ (کنزالعمال ، کتاب الاذکار ، قسم الاقوال ،  رقم۲۳۰۱ ، ۱ / ۲۶۰ ، ملخصاً)