Book Name:Faizane Ameer-e-Ahl-e-Sunnat

مذاکرے فرماچکے ہیں ۔ * فیضان سنت اورنعتیہ دیوان سمیت 117سے زائد کتب رسائل لکھ چکے ہیں ۔ * آپ کے مریدین کی تعداد لاکھوں اورمحبین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔

   قبلہ شیخِ طریقت ، امیرِ اَہلسنّت ، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادِری دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نیکی کی دعوت عام کرنے کی ذمہ داری مَحسوس کرتے ہوئے ایک ایک اسلامی بھائی پر انفرادی کوشش کر کے مسلمانوں کو عَمَلی طور پر سنتیں اپنانے کی طرف راغب کر نا شروع کردیا ، یہاں تک کہ دیکھتے ہی دیکھتے آپ نے “ دعوتِ اسلامی “ جیسی عظیم عالمگیر  تحریک کے دینی کام کا آغاز فرما دیا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! شیخ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ دیگر نفلی عبادتوں اور خوفِ خدا ، عشق رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ، جذبہ اتباع قرآن وسنّت ، جذبہ احیاءِ سنّت ، عفو ودرگزر ، صبروشکر ، عاجزی وانکساری ، اخلاص وتقوی ، حسنِ اخلاق ، جود وسخا ، عبادت وریاضت ، دنیاسے بے رغبتی ، حفاظتِ ایمان کی فکر ، فروغِ علم دین وتبلیغِ دین بالخصوص خدمتِ مسلکِ اَہلسنّت ، محبوبانِ بارگاہ الٰہی خصوصاً اعلیٰ حضرت ، مجددِ دین وملت ، پروانہ شمعِ رسالت الشاہ امام اَحمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے انتہائی محبت وعقیدت ، لوگو ں سے ہمدردی وخیر خواہی کا ذہن ، تمام معاملات (مثلاً خرید وفروخت ، نکاح وغیرہ) حتی کہ علاج ومعالجہ کے بارے میں بھی لوگوں کی رہنمائی وغیرہ جیسی صفات نے آپ دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کوکروڑوں مسلمانوں کی دلوں کی دھڑکن بنادیا۔

(تذکرۂ امیر اہلسنّت ، ص7)

مال و دولت سے بے نیازی :

پیارے اسلامی بھائیو!مال و دولت کسے پیارا نہیں ہوتا؟ آتا ہوا مال کس کو برا لگتا ہے؟ اور اہلِ ثروت کی دوستی کسے پسند نہیں؟ ہر شخص چاہتا ہے کہ اس کے امیروں سے تعلقات ہوں ، اس